مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے رامپور ہاٹ تھانہ کے باگٹی علاقے میں گروہی تصادم کے نتیجے میں دو بچوں سمیت آٹھ افراد کی موت پر سیاسی کھیل شروع ہو چکا ہے۔حکمراں جماعت ترنمول کانگریس رامپور ہاٹ سانحہ کو بیرونی ریاستوں کے لوگوں کی سازش قرار دے رہی ہے تو اپوزیشن پارٹیاں مغربی بنگال حکومت کی ناکامی بتا رہیں ہیں۔اسی درمیان گورنر جگدیپ دھنکر اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی سوشل میڈیا پر لفظی جنگ کے درمیان اب خطوط کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ Bengal Governor writes to CM Mamata Banerjee
Rampurhat Fire Case: وزیراعلیٰ ممتا بنرجی رامپور ہاٹ سانحہ کا کسی دوسرے واقعے سے موازنہ نہ کریں - مغربی بنگال کے گورنر نے وزیر اعلی کو لکھا خط
مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو رامپور ہاٹ سانحہ کا کسی دوسرے واقعے سے موازنہ نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ Bengal Governor writes to CM Mamata Banerjee
![Rampurhat Fire Case: وزیراعلیٰ ممتا بنرجی رامپور ہاٹ سانحہ کا کسی دوسرے واقعے سے موازنہ نہ کریں رامپور ہاٹ سانحہ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-14810102-181-14810102-1648020243021.jpg)
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے خط کا جواب دیتے ہوئے گورنر جگدیپ دھنکر نے لکھا ہے کہ مغربی بنگال حکومت کی سربراہ کو اپنی ذمہ داری سمجھنے اور نبھانے کی ضرورت ہے۔ یہ وقت خط کا جواب دینے کا نہیں ہے۔گورنر جگدیپ دھنکر نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ رامپور ہاٹ سانحہ میں دو بچوں سمیت آٹھ لوگوں کی موت ہوئی ہے. اس دلدوز واقعے کا کسی دوسرے کے ساتھ موازنہ نہیں کیا جا سکتا ہے. ہر واقعہ اپنے میں ہی المیہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ وزیراعلیٰ ہیں۔ آپ کو اس معاملے کی گھتی کو کسی بھی قیمت پر سلجھانے کی کوشش کرنی چاہیے. یہ کام آپ ہی کر سکتی ہیں. آپ کے وزراء نہیں۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے گزشتہ روز گورنر جگدیپ دھنکر کو خط لکھ کر رامپور ہاٹ معاملے میں غیرضروری بیان بازی سے گریز کرنے کی اپیل کی تھی۔