اردو

urdu

By

Published : Nov 28, 2021, 9:42 PM IST

ETV Bharat / city

Road Accident in Kolkata: 'کولکاتہ سڑک حادثہ کیلیے وزیراعلیٰ اور محکمہ ٹرانسپورٹ ذمہ دار'

شھبندو ادھیکاری کا کہنا ہے کہ ریاست میں محکمہ ٹرانسپورٹ زیادہ سرگرم نہیں ہے۔ اس کے ساتھ اضلاع میں ٹریفک پولیس اہلکار اپنا کام ناتجربہ کار سویک پولیس کے اہلکاروں سے کرواتے ہیں۔ جب ناتجربہ کار روڈ سیفٹی کی ذمہ داری اٹھانے لگے تو اس طرح کے حادثے Road Accident in Kolkata عام ہو جاتے ہیں۔

شھبندو ادھیکاری
شھبندو ادھیکاری

مغربی بنگال کے حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری نے ندیا ضلع کے ہاش کھالی علاقے میں ہوئے دلدوز سڑک حادثے Road Accident in Kolkata میں ہلاک شدگان کی تعزیت کرتے ہوئے ان کے اہل خانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری نے کہا کہ ایک حادثے میں 18 لوگوں کی جان چلی جاتی ہے۔ اور کوئی اسکی ذمہ داری نہیں لیتا ہے۔ یہ افسوسناک بات ہے۔

ٹرانسپورٹ
بی جے پی کے رہنما شھبندو ادھیکاری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اب تک معاوضہ کا اعلان نہیں کیا ہے، انہیں ریاست سے زیادہ سیاست اور اقتدار کی فکر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بس ٹویٹ کرکے تعزیت کردیا۔ کیا اسی سے پورا معاملہ ختم ہو گیا۔ اس کے علاوہ بھی ان کی ذمہ داری ہوتی ہے اسے کون نبھائے گا ؟۔حزب اختلاف کے رہنما کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ فرہاد حکیم نے اس حادثے کو لے کر ابھی تک کچھ نہیں کہا ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ کو اس وقت کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات کی فکر ہے۔ انہوں نے روڈ سیفٹی کے لئے کچھ نہیں کیا حزب اختلاف کے رہنما کا کہنا ہے کہ ریاست میں محکمہ ٹرانسپورٹ زیادہ سرگرم نہیں ہے۔ اس کے ساتھ اضلاع میں ٹریفک پولیس کے اہلکار اپنا کام ناتجربہ کار پولیس کے اہلکاروں سے کرواتے ہیں۔ جب ناتجربہ کار روڈ سیفٹی کی ذمہ داری اٹھانے لگے تو اس طرح کے حادثے عام ہو جاتے ہیں۔


مزید پڑھیں:کولکاتا سے سہسرام ​​جانے والی بس ہزاری باغ میں حادثے کا شکار

واضح رہے کہ ندیا ضلع کے ہاش کھالی علاقے میں آج صبح ہوئے سڑک حادثے میں 18 لوگوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ دیگر پانچ افراد زخمی ہو ئے ہیں، جن میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details