ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی زرعی بل کے خلاف احتجاجی جلسے و جلوس کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتا بنرجی دھمکی آمیز لہجے میں کہا ہے کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو زرعی بل کو جلد سے جلد واپس لے ورنہ قومی سطح پر احتجاج کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہو جائے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں کو چھوڑ کر پورا ملک کسان بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
وزیر اعلی کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے تمام لوگ پریشان ہیں۔ روزی روٹی کی آفت بن گئی ہے۔ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی کسان مخالف بل کے سبب کسانوں کے لئے ساتھ ساتھ عام لوگوں کے مستقبل داؤ پر لگ چکا۔
ممتا نے کہا کہ دہلی کی سردی میں کسان اپنا گھر باڑی چھوڑ کر جائز حق کی لڑائی کے لئے سڑکوں پر اتر آئے ہیں لیکن بی جے پی کے رہنماوں نے کسانوں کے احتجاج کو شاہین باغ کے احتجاج سے جوڑ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اگر جلد سے جلد زرعی بل کو واپس نہیں لیتی ہے تو ترنمول کانگریس قومی سطح پر تحریک چلائی گی ملک میں رہنے والے تمام لوگوں سے شرکت کی اپیل کی جائے گی۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بی جی پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ضروری اشیاء کی قہمتوں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔