اردو

urdu

ETV Bharat / city

WB Urdu Academy postponed Jashan e Kaifi Azmi: مغربی بنگال اردو اکاڈمی نے ’جشن کیفی اعظمی‘ کو ملتوی کردیا - معروف شاعر جاوید اختر

کورونا کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر مغربی بنگال اردو اکاڈمی نے جشن کیفی اعظمی پروگرام کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے West Bengal Urdu Academy postponed Jashan e Kaifi Azmi مگر کچھ پروگرام کو مختصر کیا گیا ہے۔ قومی سطح کا پروگرام اب ریاستی سطح پر منعقد ہوگا۔

West Bengal Urdu Academy postponed Jashan e Kaifi Azmi
West Bengal Urdu Academy postponed Jashan e Kaifi Azmi

By

Published : Jan 9, 2022, 1:18 PM IST

مغربی بنگال اردو اکاڈمی کی جانب سے ہونے والے جشن کیفی اعظمی کو بنگال میں کورونا کے بڑھتے خطرات کے مد نظر ملتوی کردیا گیا ہے West Bengal Urdu Academy postponed Jashan e Kaifi Azmi لیکن پہلے طے شدہ کچھ پروگرام کو مختصر طور پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قومی سیمینار کو ریاستی سطح کا سیمینار کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ معروف شاعر منور رانا Famous poet Munawar Rana کے ساتھ بھی ایک پروگرام کووڈ پروٹوکال کے مد نظر رکھتے ہوئے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جاوید اختر اور شبانہ اعظمی کا آنا طے تھا لیکن اب اس پروگرام کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ویڈیو دیکھیے۔
معروف ترقی پسند شاعر کیفی اعظمی Jashan e Kaifi Azmiکی صد سالہ یوم پیدائش کے موقع پر مغربی بنگال اردو اکاڈمی کی جانب سے منعقد ہونے والے جشن کیفی کو کورونا کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر نئی تاریخ کے اعلان تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ جشن کیفی میں معروف شاعر جاوید اختر Famous poet Javid Akhtar اور اداکارہ شبانہ اعظمی Shabana Azmi کی شرکت متوقع تھی۔ جسے اب اردو اکاڈمی نے شبانہ اعظمی کی اپیل پر شہ روزہ جشن کیفی کو ملتوی کرتے ہوئے۔اس پروگرام کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اب تین روز کئی بجائے یہ پروگرام یک روزہ ہوگا۔
مغربی بنگال اردو اکاڈمی کے ذمہ داروں نے دی پروگرام ملتوی کی دی جانکاری


مغربی بنگال اردو اکاڈمی کے نائب چئیر پرسن ندیم الحق Nadeem Ul Haque نے بتایا کہ شبانہ اعظمی نے ہمیں ایک پیغام بھیجا ہے اور جشن کیفی کو نئی تاریخ کے اعلان تک ملتوی رکھنے کی گذارش کی ہے۔شبانہ اعظمی نے جاوید اختر اور خود کے لئے ایسے صورت حال میں جب کہ کورونا کے معاملات تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔ ہوائی سفر کو پر خطرہ بتایا ہے اور فی الحال اس کے لئے معذرت کر لی ہے۔

مزید پڑھیں:


ندیم الحق نے کہا کہ اب پروگرام صرف 15 جنوری کو ہی ہوگا۔ تمام کووڈ پروٹوکال پر عمل کرتے ہوئے پروگرام کیا جائے گا لیکن منور رانا نے کہا ہے کہ وہ آنے کے لئے تیار ہیں۔ لہذا 15 جنوری کو 11 بجے دن میں ریاستی سطح پر سیمینار ہوگا اور شہ پہر منور رانا کے ساتھ گفتگو اور شام کو غزل کا پروگرام ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details