اردو

urdu

ETV Bharat / city

ممتابنرجی کی تاریخی جیت پر جشن کا سلسلہ جاری

اسمبلی انتخابات 2021 میں تاریخی کامیابی کے بعد ترنمول کانگریس کے حامیوں کی جانب سے جشن کا سلسلہ جاری ہے۔

celebration-going-on-after-historical-victory-of-tmc
celebration-going-on-after-historical-victory-of-tmc

By

Published : May 3, 2021, 4:27 PM IST

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 میں ٹی ایم سی کی تاریخی کامیابی پر کارکنان میں جوش کا ماحول ہے۔

ترنمول کانگریس 215 سیٹوں کے ساتھ مسلسل تیسری مرتبہ حکومت بنانے جا رہی ہے۔ ممتابنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے سنہ 2016 اسمبلی انتخابات کے مقابلے اس مرتبہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

ویڈیو

ترنمول کانگریس مسلسل تیسری مرتبہ اسمبلی انتخابات میں دو سو سے زائد سیٹز حاصل کی ہے۔ سنہ 2016 اسمبلی انتخابات میں ممتا بنرجی کو 211 سیٹز ملی تھی، جبکہ سنہ 2021 اسمبلی انتخابات ٹی ایم سی کو 2015 سیٹیں ملیں ہیں۔ تاریخی کامیابی کے بعد ترنمول کانگریس کے حامیوں کی جانب سے جشن کا سلسلہ جاری ہے۔

ممتابنرجی کی تاریخی جیت کے جشن میں پارٹی کے کارکنان کے ساتھ عام لوگ بھی بڑی تعداد میں شامل ہو رہے ہیں۔ جشن میں عام لوگوں کی ریکارڈ تعداد شرکت سے یہ واضح ہے کہ مغربی بنگال میں ممتا بنرجی سے بڑا کوئی دوسرا رہنما نہیں ہے۔ لوگ سڑکوں پر موٹر سائیکل کے ذریعہ ریلی نکال رہے ہیں تو کوئی آٹو رکشہ پر سوار ہو کر ممتا بنرجی کی حمایت اور مبارکباد کا پیغام دے رہے ہیں۔

حالانکہ کلکتہ ہائی کورٹ نے کورونا وائرس کے مد نظر اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد کسی بھی طرح کے جلسہ و جلوس کے انعقاد پر پابندی عائد کر دی ہے، تاہم انفرادی طور پر کارکنان کو خوشی مناتے ہوئے دیکھا جارہا ہے۔

کل 294 سیٹوں میں سے 292 سیٹوں کے نتائج کا اعلان ہوگیا ہے۔ جس کے مطابق ممتا بنرجی کی پارٹی ترنمول کانگریس کو 215 سیٹوں پر واضح اکثریت مل چکی ہے اور تیسری مرتبہ حکومت بنانے کے لیے پوری طرح سے تیار ہے۔

مرشدآباد کے شمشیر گنج اور جنگی پور اسمبلی کے امیدواروں کی موت ہونے جانے کے سبب وہاں 16 مئی کو الیکشن کرائے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details