چمپیئن محمڈن اسپورٹنگ کلب نے ایف سی بنگلور یونائیٹڈ کے خلاف پیر کو ہیرو آئی لیگ کوالیفائر 2020 کے اپنے آخری میچ میں بغیر گول ڈرا کھیل کر ناقابل شکست رہتے ہوئے کوالیفائر ٹائٹل جیت لیا ہے۔
محمڈن اسپورٹنگ نے سات سال کے طویل وقفے کے بعد ہیرو آئی لیگ 2020-21 میں جگہ بنائی ہے۔ یہ میچ کولکتہ کے وویکانند یووا بھارتی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا محمڈ اسپورٹنگ فین کلب کے ممبران نے آئی لیگ میں کوالیفائی کرنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ارباب کا شاندار استقبال کیا۔
کلب ٹنٹ میں ڈھول اور شہنائی کی آواز گونج رہی ہے۔ فین کلب کے ممبران خوشی میں جھوم رہے ہیں۔ لوگوں کے کلب ٹنٹ میں آنے کا سلسلہ جاری ہے کلب ٹنٹ کے علاوہ مسلم اکثریتی علاقوں میں سیاہ سفید جرسی والی ٹیم کے اعزاز میں تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
محمڈن اسپورٹنگ فین کلب کے ممبران کا کہنا ہے کہ' آئی لیگ میں کوالیفائنگ کرنے پر ہمیں دلی خوشی ملی ہے۔