اردو

urdu

By

Published : Jul 14, 2021, 8:45 PM IST

ETV Bharat / city

نندی گرام انتخاب سے متعلق تمام دستاویزات و وڈیوز محفوظ رکھنے کی ہدایت

کلکتہ ہائی کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر کو نندی گرام انتخابات کے متعلق تمام دستاویزات اور ویڈیوز کو محفوظ رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ معاملے کی سماعت 12 اگست کو ہوگی۔

calcutta high court directed ec to secure all documents and videos related to nandigram election
نندی گرام انتخاب سے متعلق تمام دستاویزات و وڈیوز محفوظ رکھنے کی ہدایت

نندی گرام انتخابات میں شکست کے بعد ممتا بنرجی نے ووٹوں کی گنتی میں بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے کلکتہ ہائی کورٹ میں معاملہ دائر کیا تھا۔ جس کی آج کلکتہ ہائی کورٹ میں شنوائی ہوئی۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو نندی گرام انتخابات سے متعلق تمام دستاویزات اور ویڈیوز محفوظ رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ ساتھ ہی اس معاملے سے جڑے تمام فریقین کو عدالت نے نوٹس بھی بھیجا ہے۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کو نندی گرام میں شکست ہوئی
مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس کو تاریخی جیت ملی تھی۔ لیکن ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کو نندی گرام میں شکست ہوئی تھی۔ ووٹوں کی گنتی کے دوران ایک بار ممتا بنرجی کے متعلق اعلان کیا گیا کہ وہ جیت چکی ہیں لیکن اس کے بعد پھر اعلان کیا گیا کہ ممتا بنرجی بی جے پی کے امیدوار شوبھندو ادھیکاری سے ہار گئی ہیں۔ جس کے بعد ممتا بنرجی کی جانب سے ووٹوں کی گنتی میں بدعنوانی کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ انہوں اسی دن اعلان کیا تھا کہ وہ عدالت میں اس کے خلاف معاملہ دائر کریں گی۔ کلکتہ ہائی کورٹ میں ووٹوں کی گنتی میں بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے ممتا بنرجی نے معاملہ دائر کیا تھا جس کی آج شنوائی کی گئی۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر کو نندی گرام انتخابات کے متعلق تمام دستاویزات اور ویڈیوز کو محفوظ رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ معاملے کی آئندہ شنوائی 12 اگست کو ہوگی۔
ممتا بنرجی بی جے پی کے امیدوار شوبھندو ادھیکاری سے ہار گئی

واضح رہے کہ اس معاملے کی شنوائی جسٹس کوشک چند کرنے والے تھے لیکن ان پر بی جے پی سے قربت کا الزام لگاتے ہوئے ممتا بنرجی نے معاملے دوسرے بینچ میں منتقل کرنے کی اپیل کی تھی جس کے بعد جسٹس کوشک چند اس معاملے سے خود کو الگ کر لیا تھا ساتھ ہی ممتا بنرجی پر عدالتی نظام کو بدنام کرنے کی کوشش کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے ان پر پانچ لاکھ کا جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔ جس کے بعد یہ معاملہ جسٹس شمپا سرکار کی اجلاس میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے معاملے کی شنوائی کے بعد الیکشن کمیشن کو ہدایت دی ہے کہ وہ نندی گرام کے نتائج اور انتخاب سے متعلق تمام دستاویزات اور ویڈیوز کو محفوظ رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے اس معاملے کے تمام فریقین کو نوٹس بھی جاری کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details