اردو

urdu

ETV Bharat / city

کلکتہ فٹبال لیگ: آیرین کلب کی 1-5 گول سے بڑی جیت - نئی ہٹی میں واقع فٹبال اسٹیڈیم

وشنو ٹی ایم کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت آیرین کلب نے خضرپور ایس سی کو 1-5 گول سے شکست دے کر کلکتہ فٹبال لیگ 2021 میں بڑی جیت درج کرنے میں کامیاب رہی-

کلکتہ فٹبال لیگ: آیرین کلب کی 1-5 گول سے بڑی جیت
کلکتہ فٹبال لیگ: آیرین کلب کی 1-5 گول سے بڑی جیت

By

Published : Sep 12, 2021, 10:07 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے نئی ہٹی میں واقع فٹبال اسٹیڈیم میں کلکتہ فٹبال لیگ 2021 پرئمیر ڈویژن گروپ بی میں آیرین کلب اور خضرپور ایس سی کے درمیان مقابلہ ہوا۔ آیرین کلب نے جارحانہ انداز میں کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم پر تابڑ توڑ حملہ کرکے دباؤ بنانے میں کامیاب رہی۔ کھیل کے 23 ویں منٹ پر وشنو ٹی ایم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیند کو جال میں ڈال کر اپنی ٹیم آیرین کلب کو ایک صفر کی سبقت دلائی۔ دو منٹ بعد ہی 23 ویں منٹ پر دیپ ساہا نے گول کرکے آیرین کلب کی سبقت دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

آیرین کلب 0-2 کی سبقت حاصل کرنے کے باوجود حریف ٹیم پر دباؤ بنائے رکھا. خضرپور ایس سی کو دوہرے مار سے ابھی ابھرنے کا موقع ہی نہیں ملا تھا کہ وشنو نے ایک اور گول کرکے اپنی ٹیم کو 0-3 سے آگے کر دیا. پہلے ہاف کے انجوری ٹائم 45+1 ویں منٹ پر وشنو ٹی ایم نے ایج اور گول کرکے نہ صرف اپنی ٹیم کو نہ صرف 0-4 کی سبقت دلائی بلکہ رواں لیگ میں پہلی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈورنڈ کپ 2021: کیرالہ بلاسٹرس نےانڈین نیوی کو شکست دی

کھیل کے 64 ویں منٹ پر چینڈو ایمنیویل پنالٹی کے ذریعہ خضرپور کے لئے واحد گول کیا. کھیل کے 71 ویں منٹ ارسٹیڈائی نے گول کرکے آیرین کلب کو 1-5 اسے آگے کر دیا۔ وشنو ٹی ایم کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت آیرین کلب خضرپور ایس سی کو 1-5 گول سے شکست دے کر کلکتہ فٹبال لیگ 2021 میں بڑی جیت درج کرنے میں کامیاب رہی۔ اس جیت کی بدولت آیرین کلب لیگ ٹیبل میں پیش قدمی کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details