پولس ذرائع کے مطابق خاتون کی شکایت کے مطابق کل رات کار میں اے سی چلانے کے سوال پر ڈارئیور نے بدسلوکی کی تھی۔
خاتون مسافرکے ساتھ بدتمیزی کرنے پر کیب ڈرائیور گرفتار - کیب ڈرائیور گرفتار
ریاست مغربی بنگال کے ضلع کلکتہ میں ایپ پر مبنی کیب میں خاتون مسافر کے ساتھ بدتمیزی کرنے کے الزام میں ایک ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا ہے۔

خاتون مسافرکے ساتھ بدتمیزی کرنے پر کیب ڈرائیور گرفتار
پولس کے مطابق خاتون نے رات 11.30 بجے بیہالا سے گاڑی کی تھی، تھوڑی دیر کے بعد ہی ڈرائیور نے خاتون کا فوٹو لینا شروع کردیا اور منع کرنے پر بدتمیزی کرنے لگا، جب گاڑی بندا سیتو کے قریب پہنچی تو خاتون نے پولس سے رابطہ کیا۔
پولس نے شکایت ملتے ہی فوری کاروائی کرتے ہوئے خاتون اور ڈرائیور کو گرفتار کرکے پولس اسٹیشن لے کر آگئی اور خاتون کی طرف سے ایف آئی آر کی بنیاد پر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔