اردو

urdu

ETV Bharat / city

بی جے پی ترقیاتی ایجنڈے کے بغیر ملک کو ہندو راشٹر بنانے کی کوشش کر رہی ہے: ششی تھرور - ٹکڑے ٹکڑے کینگ

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے کہا کہ ترقیاتی ایجنڈے کے بغیر بھارتیہ جنتا پارٹی ملک کو ہندو راشٹر بنانا چاہتی ہے۔ کلکتہ لٹریری میٹ میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے ششی تھرور نے کہا کہ اصل میں حکمراں جماعت ہی ٹکڑے ٹکڑے کینگ ہے، جو ملک کو مذہب اور ذات پات کی بنیاد پر ٹکڑوں ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

بی جے پی ترقیاتی ایجنڈے کے بغیر ملک کو ہندو راشٹر بنانے کی کوشش کر رہی ہے: ششی تھرور
بی جے پی ترقیاتی ایجنڈے کے بغیر ملک کو ہندو راشٹر بنانے کی کوشش کر رہی ہے: ششی تھرور

By

Published : Jan 22, 2020, 10:47 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 1:34 AM IST

ان کے پاس کوئی بھی ترقیاتی ایجنڈہ نہیں ہے۔ حکمراں جماعت کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے کہ وہ ملک کو ہندو راشٹر بنانے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمراں جماعت برٹش پالیسی پر گامزن ہیں جو عوام کو تقسیم کرو اور حکومت کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’ٹکڑے ٹکڑے گینگ‘‘ کا لفظ اپوزیشن جماعتوں پر حملہ کرنے کےلئے کیا جا رہا ہے ۔

ششی تھرور نے کہا کہ مہاتما گاندھی پاکستان کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہندوستان کا آئین سیکولر دستور رہے گا اور مذہب کی بنیاد پر کوئی تفریق نہیں برتی جائے گی ۔تھرور نے کہا کہ ہندوستان کا دستور میں برابری اور مواقع سبھوں کو یکساں فراہم کی گئی ہے ۔ہندوستان کا دستور مذہب کی بنیاد پر شہریت کے حق میں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں پہلی مرتبہ شہریت کےلئے مذہب کو بنیاد بنایا جارہا ہے ۔تمام مذاہب کے ماننے والوں کو شہریت کی بات کی جارہی ہے اور اس میں مسلمانوں کو باہر کردیا گیاہے۔

تروننت پورم سے ممبر پارلیمنٹ ششی تھرور نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ہندوستان کا دستور بتاتا ہے کہ پہلے ہم سب ہندوستانی ہیں ۔بی جے پی والے سوامی وی ویکانند کی بات کرتے ہیں مگر شگاگو میں دئیے گئے ان کے خطاب کو نظرانداز کردیتی ہے ۔سوامی نے دنیاکے تمام مذاہب کے ماننے والوں کو بھائیوں اور بہنوں کے خطاب سے نوازا تھا ۔

ششی تھرور نے کہا کہ بی جے پی نے ہندوستانی شہریت کو تین ممالک اور 6مذاہب میں قید کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہریت ترمیمی ایکٹ میں پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش سے آنے والے ہندو، جینی ، بدھشٹ ، سکھ ، عیسائی اور پارسی کو ہندوستانی شہریت دینے کی بات کئی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے 65فیصد عوام کے پاس دستاویز نہیںہے۔ایسے میں اگر این آروسی نافذ ہوجاتا ہے تو پھریہ لوگ کیا دیکھائےں گے ۔و؎

تھرور نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے ملک کی معیشت کو تباہ و برباد کردیاہے۔انہوں نے کہا کہ تغلقی انداز میں نوٹ بندی نافذ کی جس کی وجہ سے معیشت کو سخت نقصان پہنچایا گیا۔

اس کی وجہ سے ملک میں بے روزگار ی گزشتہ 40سالوں میں ریکارڈ پر ہے ۔کسان خودکشی کررہے ہےں ،مہنگائی آسمان چھورہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو مایوس کیاجارہا ہے

Last Updated : Feb 18, 2020, 1:34 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details