اردو

urdu

ETV Bharat / city

پولیس اور بی جے پی حامیوں کے درمیان تصادم، ایک ہلاک - آنسو گیس گولے

اترکونا گھیراؤ مہم کے دوران بی جے پی یوتھ مورچہ اور پولیس کے درمیان تصادم میں ایک شخص کی موت ہو گئی۔

BJP supporter
بی جے پی ورکر

By

Published : Dec 7, 2020, 9:03 PM IST

مغربی بنگال کے کوچ بہار کے پھول باڑی میں اترکونا (ایڈمنسٹریٹوبلڈنگ) گھیراؤ مہم کے دوران بی جے پی یوتھ مورچہ اور پولیس کے درمیان زبردست جھڑپ ہوگئی۔

بی جے پی یوتھ مورچہ کے سینکڑوں حامی پولیس بریکیڈ توڑ کر اترکونا پہنچنا چاہتے تھے۔

بی جے پی ورکر
پولیس نے جب انہیں روکنے کی کوشش کی تو بی جے پی یوتھ مورچہ کے حامیوں نے پتھراؤ شروع کردیا۔ پولیس نے واٹر کینن کی بدولت بی جے پی یوتھ مورچہ کے مشتعل حامیوں پر قابو پانے کی کوشش کی۔اس سے بات نہیں بنی تو پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا اور آنسو گیس کے گولے داغے۔ مبینہ آنسو گیس گولے کے پھٹنے سے بی جے پی کے حامی بیمار پڑ گئے اور بعد میں ان کی موت ہوگئی۔
بی جے پی ورکر

یہ بھی پڑھیں: احتجاج کا 12 واں دن، دہلی کی سرحدوں پر ڈٹے کسان


بی جے پی کے حامی مشتعل ہوگئے اور پاس کے ایک ٹرافک پولیس کے دفتر میں توڑ پھوڑ کرنے کے بعد اس میں آگ لگا دی۔

کوچ بہار ضلع بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ دولن رائے کے نام کے ایک سرگرم کارکن کی موت ہو گئی ہے۔ آنسو گیس کے گولہ پھٹنے سے وہ بیمار پڑ گئے تھے۔

بی جے پی ورکر

پولیس نے کہا کہ پرتشدد مظاہرین پرقابو پانے کے لئے آنسو گیس کے گولے داغے گئے تھے۔ جو شخص اس کی زد میں آیا ہوگا اسی کی موت ہوئی ہوگی۔

پولیس نے کہا کہ اس مبینہ موت کے بارے میں فی الحال واضح طور پر کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا ہے، تفتیش جاری ہے۔

بی جے پی ورکر
مظاہرین کی پتھراؤ میں متعدد پولیس اہلکاروں کو چوٹیں آئیں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details