مغربی بنگال میں رواں برس ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں کا پارٹی بدلنے کا سلسلہ جاری ہے اور اس کھیل میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو بی جے پی کے ہاتھوں مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو اب تک آٹھ ارکان اسمبلی اور ایک رکن پارلیمان کے طور پر اس کھیل میں نقصان اٹھا چکی ہے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ راجیو بنرجی نے وزارت جنگلات سے استعفی دیا ہے ترنمول کانگریس سے نہیں، لیکن اگر راجیو بنرجی پارٹی میں شامل ہوتے ہیں تو ان کا استقبال کیا جائے گا۔