مغربی بنگال میں بی جے پی بھی غیر بھاجپا سیاسی جماعتوں کی طرح اقلیتوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ملک کی دوسری ریاستوں کے برعکس بی جے پی نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اقلیتوں کا ووٹ اور حمایت حاصل کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔
مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کی انتخابی پالیسی میں تبدیلی دکھائی دینے لگی ہے۔ بی جے پی کے ریاستی رہنماؤں کے سیاسی نظریے میں نمایاں فرق نظر آنے لگا ہے۔
بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش اب مسلمانوں کی حمایت میں بھی آواز بلند کرنے لگے ہیں۔ ہوڑہ ضلع کے پانچلا میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ ’’مغربی بنگال میں مسلمانوں کی کل آبادی تیس فیصد ہے، اس کے باوجود ان کی ترقی کے لئے کچھ بھی نہیں کیا گیا۔‘‘