مغربی بنگال کے ضلع شمالی دیناج پور میں بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں کافی ہلچل مچی ہوئی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق پیر کے دن دیبیندر ناتھ رے کی لاش ان کے گھر کے قریب لٹکی ہوئی پائی گئی۔ مقامی لوگوں نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دیبیندر ناتھ رے کو قتل کرنے کے بعد انکی لاش کو لٹکا دیا گیا ہے۔