مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بی جے پی کے رہنما اور پارٹی کے قومی نائب صدر مکل رائے کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد انہیں کورنٹائن کردیا گیا ہے۔
دوسری طرف بی جے پی کے رہنما مکل رائے کی اہلیہ کی حالت خراب ہونے پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، وہ بھی کورونا مثبت پائی گئی ہیں، ذرائع کے مطابق مکل رائے اور ان کی اہلیہ کی طبیعت گزشتہ چند دنوں سے خراب تھی اور انہیں سانس لینے میں تکلیف کی شکایت تھی۔
ڈاکٹروں نے کہا کہ مکل رائے کی حالت میں بہتری آنے کے بعد ہوم کورنٹائن میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے، انہیں تمام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔