مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج عباس صدیقی کی قیادت والی نئی سیاسی جماعت 'آئی ایس ایف' کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ بی جے پی نے اقلیتی ووٹوں کی تقسیم کے لیے ایک نئی سیاسی جماعت کی مدد کر رہی ہے۔
وزیرا علیٰ ممتا بنرجی جنوبی 24 پرگنہ میں عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس ایف کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ خبروں کے مطابق جنوبی 24 پرگنہ میں آئی ایس ایف کئی اہم سیٹوں پر ٹی ایم سی کو سخت ٹکر دے رہی ہے۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا نے کہا کہ بی جے پی اس جماعت کو روپے فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی صر ف اقلیتی ووٹوں کی تقسیم کے لیے اور اس جماعت کی مدد کررہی ہے۔ ممتا بنرجی نے ووٹروں سے اپیل کی اس جماعت کو ووٹ نہ دیں۔