مغربی بنگال میں گزرتے وقت کے ساتھ پارٹی بدلنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ریاست میں جاری اس کھیل میں اب نئے نئے کھلاڑیوں کے نام سامنے آنے لگے ہیں۔اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج کے بعد شروع ہونے والے دل بدل کے کھیل کی دوسری اننگز میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے مکل رائے اور شبرانسو رائے کو اپنی پارٹی میں شامل کرکے حسین انتقام لے لیا ہے.
مکل رائے کے ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے کے سے شمالی 24 پرگنہ کی سیاست میں طوفان برپا ہو گیا ہے۔ جس کے بعد سے ترنمول کانگریس میں دوبار شامل ہونے کے لئے افراتفری مچی ہوئی ہے۔وہیں شمالی 24 پرگنہ کے بیشتر مقامات پر بی جے پی کی جانب سے ترنمول کانگریس میں دو بارہ شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کرنے والوں کے خلاف پوسٹر بازی مہم شروع ہوچکی ہے۔
شمالی 24 پرگنہ کے نوا پاڑہ اسمبلی حلقے کے سابق رکن اسمبلی اور تین مرتبہ گیارولیا میونسپلٹی کے کاونسلر و چیئرمین رہ چکے سنیل سنگھ نے دل بدل کے کھیل کا حصہ بننے سے انکار کر دیا ہے۔بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ میں غدار نہیں ہوں اور نہ ہی فسادی. مجھ پر بے بنیاد الزام عائد کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پوسٹر بازی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے. اس سے مجھ پر کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔
میں غدار نہیں ہوں اور نہ فسادی:بی جے پی کے سابق رکن سنیل سنگھ - بی جے پی کے سابق رکن سنیل سنگھ
شمالی 24 پرگنہ کے نوا پاڑہ اسمبلی حلقے کے سابق رکن اسمبلی اور تین مرتبہ گیارولیا میونسپلٹی کے چیئرمین رہ چکے سنیل سنگھ نے دل بدل کے کھیل کا حصہ بننے سے انکار کر دیا ہے۔
بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی سنیل سنگھ نے کہا کہ میں ایک عام سیاسی رہنما ہوں۔ مجھے کسی سے کوئی مطلب نہیں ہے۔ سڑکوں کےکنارے میرے خلاف جو پوسٹر لگائے گئے ہیں وہ بالکل بے بنیاد ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں تین مرتبہ کاونسلر، چئیرمین اور رکن اسمبلی رہ چکا ہوں۔ اگر ایک شخص بھی کہہ دے کہ میں نے کسی کو مارا ہے، کسی سے رقم وصولی کی ہے تو میں سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دوں گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ترنمول بھون میں مکل رائے اور ان کا بیٹا شبرانسو رائے بی جے پی کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئے۔جس کے بعد سے ترنمول چھوڑ بی جے پی میں شامل ہونے والے رہنما راجیب بنرجی، سنیل سنگھ سمیت کئی رہنماؤں کو لے کر ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے سے متعلق قیاس آرائی تیز ہو گئی ہیں۔