اسمبلی انتخابات کے مد نظر متعدد شکایات کے حوالے سے بی جے پی کا ایک وفد نے ریاستی الیکشن کمیشن پہنچا اور ترنمول کانگریس کے خلاف متعدد شکایتیں درج کرائیں۔ بی جے پی وفد میں سواپن داس گپتا، ارجن سنگھ،سبیاساچی دتا اور شیسیر بجوریا بھی شامل تھے۔
بی جے پی وفد نے ممتا بنرجی کی ترنمول کانگریس کے خلاف متعدد الزامات عائد کیا۔
واضح رہے کہ گذشتہ کل ہی الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا تھا، ایک دن بعد بی بی جے پی ترنمول کانگریس کے خلاف متعدد شکایات لیکر الیکش کمیشن پہنچ گئی۔
ان کا الزام ہے کہ ضابطہ اخلاق جاری ہونے کے بعد چار آئی پی ایس افسران کو ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی سیکورٹی کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ممتا بنرجی کی سیکورٹی کے لیے مرکزی فورس کو تعینات کیا جائے کیوں کہ چار آئی پی ایس افسران اگر ترنمول کانگریس سربراہ ممتا بنرجی کی سیکورٹی میں مصروف رہے تو انتخابات کی کارروائی متاثر ہو سکتی ہے۔'