بھوانی پور اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کے لئے تشہیری مہم کے دوران بی جے پی کے رہنما دلیپ گھوش اور ارجن سنگھ پر حملے کے خلاف بی جے پی کے ایک وفد نے الیکشن کمیشن سے شکایت کی اور بھوانی پور میں دفعہ 144 نافذ کرنے اور مرکزی فورسز کی زیادہ سے زیادہ تعیناتی کا مطالبہ کیا۔
بی جے پی نے ترنمول کانگریس پر اپنے رہنماؤں پر ہوئےحملے کا ذمہ دار ٹہرایا ہے۔بھوانی پور اسمبلی حلقہ میں انتخابی تشہیر کے دوران بی جے پی کے رہنما دلیپ گھوش اور ارجن سنگھ پر حملے کے خلاف آج بی جے پی کے ایک وفد، جس میں سوپن داس گپتا، شسیر بجوریا اور پرتاپ بندوپادھیائے شامل تھے الیکشن کمیشن اور اس سلسلے میں اپنی شکایات درج کرائی اس کے علاوہ انہوں الیکشن کمیشن کو ایک یادداشت بھی دی ہے۔جس میں بی جے پی کی جانب سے کئی مطالبات کئے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے اہلکار سے ملاقات کے بعد بی جے پی کے وفد نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بھوانی پور اسمبلی حلقہ میں ضمنی انتخاب کے لئے اپنے امیدوار کی حمایت میں تشہیر مہم چلانے کے دوران پہلے ایم پی ارجن سنگھ پرچیتلا مندر کے پاس اور پھر دلیپ گھوش پر جادو بابو بازار کے پاس حملہ کیا گیا دونوں جگہوں پر حملہ کرنے والے ایک ہی لوگ تھے۔