اردو

urdu

ETV Bharat / city

بی جے پی اور ترنمول کانگریس نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کی

ڈیریک اوبرائن نے کہا کہ ممتا بنرجی کے ساتھ اتنا بڑا حادثہ ہونے کے باوجود اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں نے اخلاقیات کے تقاضے کو پامال کرتے ہوئے طنزیہ بیان دئیے ہیں کہ ممتا بنرجی جان بوجھ کر کررہی ہیں۔

By

Published : Mar 11, 2021, 8:37 PM IST

derek o'brien
ڈیریک اوبرائن

ترنمول کانگریس کی تین رکنی وفد جس میں پارٹی کے قومی ترجمان ڈیریک اوبرائن، پارتھو چٹرجی اور چندریمابھٹا چاریہ شریک تھے نے آج الیکشن کمیشن سے ملاقات کر کے کہا کہ ممتا بنرجی کے ساتھ حادثہ کوئی اتفاقی نہیں ہے بلکہ ایک سازش کے تحت انجام دیا گیا ہے۔

ڈیریک اوبرائن

اوبرائن نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونے کے ساتھ ہی لا اینڈ آرڈر الیکشن کمیشن کے ہاتھ میں چلا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کے ساتھ اتنا بڑا حادثہ ہونے کے باوجود اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں نے اخلاقیات کے تقاضے کو پامال کرتے ہوئے طنزیہ بیان دئیے ہیں کہ ممتا بنرجی جان بوجھ کر کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 8 مارچ کو بی جے پی بنگال کے صدر نے فیس بک پر کہا کہ ممتا بنرجی کو زخمی حالت میں دیکھیں گے ۔9مارچ کو الیکشن کمیشن نے ڈی جی پی کو تبدیل کردیا اور 10 مارچ کو بی جے پی کے ایک لیڈرنے کہا کہ آپ سمجھ جائیں گے شام پانج بجے ہوگا ۔اور اس کے بعد ممتا بنرجی کے ساتھ نندی گرام میں یہ حادثہ ہوگیا ۔ہم اس طرز عمل کی مذمت کرتے ہیں ۔ہم چاہتے ہیں کہ اس کی حقیقت سامنے آئے اورہم میڈیا کی مدد چاہتے ہیں

یہ بھی پڑھیں: مغربی بنگال اسمبلی الیکشن: خضرپور کے عوام کا کیا کہنا ہے؟

دوسری جانب آج الیکشن کمیشن سے بی جے پی کے وفد نے بھی ملاقات کی اور کہا کہ ممتا بنرجی کے ساتھ ہوئے حادثہ کی ویڈیوجانچ کی جائے ۔سبیاچی دتہ نے کہا کہ ممتا بنرجی کے ساتھ ہوئے حادثہ کی تمام فوٹیج کی جانچ ضروری ہے اگر ایسا نہیں ہوسکا تو الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہوگی۔

اتفاقی طور پر ، بی جے پی قائدین بھی جمعرات کے روز کمیشن میں گئے تھے۔ سبیاسچی دت ، ششیر بجوریا کمیشن میں گئے اور واقعے کی فوٹیج لانے کا مطالبہ کیا۔ سبیاساچی نے میڈیا کو بتایا کہ اس واقعے کی تمام فوٹیج جاری کرنا ضروری تھا۔ بصورت دیگر ، اس کی ذمہ داری الیکشن کمیشن پر ہی رہےگی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details