اردو

urdu

ETV Bharat / city

شہباز احمد کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت بنگال کی جیت - کھیل کی خبر

شہباز احمد کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت بنگال نے بڑودہ کو دو دنوں سے شکست دے کر سید مشتاق علی ٹی-20 ٹرافی 2021 میں مسلسل دوسری جیت درج کی.

Bengal win thanks to Shahbaz Ahmed's all-round performance
شہباز احمد کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت بنگال کی جیت

By

Published : Nov 5, 2021, 10:39 PM IST

بنگال کے کپتان سدیپ چٹرجی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے. دونوں سلامی بلے باز محتاط انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے 44 رنوں کی شراکت کی.

ایک اچھی شروعات کے بعد ابھیشک داس (35) اور کپتان سدیپ چٹرجی (13) رن بنا کر پویلین لوٹ گئے. اس کے بعد بنگال کے تین وکٹ جلد گر گئے.

تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز ردھیمان ساہا ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور سات رن بنا کر آؤٹ ہوئے. کیف احمد کی بھی اننگ سات رنوں تک محدود رہی.

شہباز احمد نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 25 گیندوں پر دو چوکے اور چھکوں کی مدد سے 34 رنوں کی جارحانہ اننگ کھیلی. اس کے علاوہ چٹرجی 16 گیندوں پر ایک چھکے کی مدد سے 21 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے.
بنگال نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 146 رن بنائے.

بڑودہ کی جانب سے اتیت شیٹھ کو تین، جارتک کاکڈے کو دو جبکہ نیناد راتوا کو ایک وکٹ ملے.

یہ بھی پڑھیں:

مغربی بنگال: تعلیمی اداروں میں صفائی اور سینیٹائزیشن کا کام شروع



بنگال کے 146 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں بڑودہ کی شروعات اچھی نہیں رہی اور 35 رنوں کے مجموعی سکور پر دونوں اوپنرز شہباز احمد کی گیند پر پویلین لوٹ گئے.

بڑودہ کے کپتان کرنال پانڈیا نے 43 گیندوں پر 57 رنوں کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی لیکن وہ اپنی ٹیم کو شکست سے بچا نہیں سکے. بڑودہ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 144 رن ہی بنا سکی.

بنگال کی جانب سے شہباز احمد نے چار اوورز میں 26 رن دے کر دو حاصل کئے. اس کے علاوہ ریتک چٹرجی، آکاش دیپ اور کرن لال کو ایک ایک وکٹ ملے. بنگال اس جیت کی بدولت گروپ بی 8 پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details