آئندہ کل ریاست مغربی بنگال میں یاس طوفان cyclone-yaas کی آمد کے مد نظر احتیاطی طور پر ریاستی حکومت کی جانب سے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اب تک 9 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ چار ہزار فلڈ سنٹر کھولا گیا ہے۔
ریاست مغربی بنگال میں یاس طوفان کے مد نظر حکومت کی جانب سے تمام طرح کے احتیاطی تدابیر کئے جا رہے ہیں۔ اسٹیٹ سیکریٹریٹ نبنو میں حالات پر نظر رکھنے کے لئے کنٹرول روم تیار کیا گیا ہے۔
ممتا بنرجی نے آج نبنو میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'ریاستی حکومت حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے، کئی طرح کے احتیاطی اقدامات کئے جا چکے ہیں، جن اضلاع میں سب سے زیادہ تباہی کے امکانات ہیں ان پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔
امپھان کے وقت لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا تھا اس بار طوفان سے قبل 9 لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی چار ہزار فلڈ سنٹر کھولے گئے ہیں۔