اردو

urdu

ETV Bharat / city

کولکاتا: شھبندو ادھیکاری دہلی کے لیے روانہ، کل امت شاہ سے ملاقات - urdu news

مغربی بنگال میں حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور امت شاہ سے ملاقات کرنے کے لیے آج شام دہلی روانہ ہو گئے۔

BJP
BJP

By

Published : Jun 7, 2021, 10:08 PM IST

اسمبلی انتخابات 2021 میں کراری شکست کے بعد بی جے پی کے ریاستی یونٹ میں افراتفری کا ماحول ہے۔ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 میں کراری شکست کے بعد سے ہی بی جے پی کے رہنماؤں کے درمیان اختلافات اور انتشار کی خبریں سامنے آ رہیں ہیں۔

اسی درمیان بی جے پی میں شامل ہونے والے سیاسی رہنما ایک بار پھر ترنمول کانگریس کی جانب رخ اختیار کر رہے ہیں۔ پارٹی میں افراتفری کو دیکھتے ہوئے دہلی میں واقع بھارتیہ جنتا پارٹی صدر دفتر نے حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری کو فوراً دہلی آنے کی ہدایت دی ہے۔

شھبندو ادھیکاری ہدایت ملتی ہی دہلی کے لئے روانہ ہو گئے اور منگل کے روز وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کریں گے۔ اس درمیان بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا سے بھی ملاقات ہو گی۔ ذرائع کے مطابق مغربی بنگال بی جے پی میں افراتفری اور رہنماؤں کے پارٹی چھوڑ کر جانے کو لے تبادلہ خیال ہو سکتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ دلیپ گھوش، مکل رائے، رکن پارلیمان سمترا خان اور میگھالیہ و تریپورہ کے سابق گورنر تاتھا گھتا رائے جیسے رہنماؤں کی خاموشی پر بھی بات چیت ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد سے ہی مشہور فٹبالر دیپندو بسواس سمیت بی جے پی کے کئی رہنماؤں نے ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔

گزشتہ روز پارٹی مخالف بیان بازی کرنے پر لکشمن سیٹھ کو سی پی آئی ایم سے برخاست کر دیا گیا تھا۔ پارٹی سے برخاست ہونے پر لکشمن سیٹھ کانگریس میں شامل ہو گئے۔ دوسری طرف ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما اور رکن پارلیمان سوگتا رائے, کابینہ وزیر جاوید احمد خان، قومی ترجمان کنال گھوش اور موسم بینظیر نور نے دو ٹوک الفاظ میں دوسری پارٹیوں کے رہنماؤں کو ترنمول کانگریس دوبارہ شامل ہونے کی مخالفت کر چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details