اردو

urdu

ETV Bharat / city

بنگال میں تیسرے مرحلے کے لاک ڈاؤن میں سڑکیں سنسان - مکمل لاک ڈاؤن کے دوران تمام بازار اور ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند رہیں

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے معاملات میں ہو رہے اضافہ کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے ہفتے میں دو دن مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Bengal in third phase lockdown
Bengal in third phase lockdown

By

Published : Jul 29, 2020, 8:09 PM IST

جس کے تحت آج پوری ریاست میں تیسرے مرحلے کے لاک ڈاؤن کے دوران پولس کی سخت نگرانی رہی سڑکیں سنسان نظر آئیں۔ مکمل لاک ڈاؤن کے دوران تمام بازار اور ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند رہیں۔

ویڈیو

بنگال میں تیسرے مرحلے کے لاک ڈاؤن کے دوران سڑکیں سنسان نظر آئیں لوگ گھروں میں مقید رہے۔ دوسری جانب لاک ڈاؤن کی کوئی خلاف ورزی نہ کریں اس کے لیے پولس کی سخت نگرانی رہی۔ پورے ملک کی طرح ریاست مغربی بنگال میں بھی کورونا وائرس کے معاملات میں لگاتار تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ جس کے نتیجے میں ریاستی حکومت نے آئندہ 31 اگست تک ہفتے میں دو دن مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔'

کووڈ 19 کے چین توڑنے کے لیے ریاستی حکومت نے یہ فصلہ کیا ہے۔ اس دوران تمام سرکاری دفاتر و دکانیں بند رہیں گی۔ اس کے علاوہ گھریلوں پروازیں بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آج صبح سے ہی کولکاتا شہر کے علاوہ اضلاع میں بھی لاک ڈاؤن کے دوران پولیس کی سخت نگرانی رہی۔ راستوں پر پولس نے بریکیڈنگ کی ہوئی ہے۔ ناکہ تلاشی بھی جاری رہی۔ گاڑیوں کے ضروری کاغذات کی جانچ بھی کی گئی۔ ضرورت پڑنے پر پولیس نے کئی لوگوں کو واپس بھیج دیا۔

ہوڑہ پل پر پولیس کے اعلی افسران موجود تھے۔ راس بہاری سے شیام بازار تک اور سیالدہ سے ناگربازار تک شہر کے تمام علاقوں میں ایک ہی طرح کا منظر نظر آیا۔ کولکاتا شہر کے علاوہ شمالی بنگال کے سلی گوڑی میں ایک ہی جیسا ماحول رہا۔ پولیس کا کہنا ہے ایک طرف ہماری طرف سے سخت نگرانی ہے دوسری جانب کورونا وائرس کو شکست دینے کے لیے لوگ بھی اپنے گھروں میں مقید رہے۔ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details