کولکاتا: مغربی بنگال حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کااندازہ لگانے کیلئے شہریوں کے درمیان میں سروے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کولکاتا کارپوریشن کے شہر کے 144وارڈ میں ایک ٹیم بھیجے گی جس میں ایسے شہریوں کی فہرست بنائے گی جو مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔
ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، دل کی بیماری، گردوں کی بیماری، پلمونری بیماری، کینسر اور تپ دق جیسے بیماریوں میں مبتلا افراد سے کہا جائے گا کہ اگر ان میں جب بھی کورونا وائرس کے علامات پائے جاتے ہیں تووہ انتظامیہ کو ہدایت دیں۔ کولکاتا کارپوریشن کی ٹیم گھروں کا دورہ کرنے کے بعد مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد کی فہرست تیار کرکے محکمہ صحت کو ارسال کرے گی۔ اس کام کیلئے 2ہزار ورکروں کی خدمات حاصل کی جائے گی۔ یہ کام ایک مہینے میں مکمل کرلیا جائے گا۔