کولکاتا: گذشتہ دنوں 'پردھان منتری آواس یوجنا' کا ایک اشتہار شائع ہوا تھا۔ اشتہار میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ایک مسکراتی ہوئی خاتون بھی نظر آ رہی تھیں۔ 'خود کفیل بھارت' خود کفیل بنگال' کے نعرے کے ساتھ، اشتہار میں لکھا تھا کہ' پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت مجھے اپنا گھر ملا ہے'۔ سر پر چھت ہونے کی وجہ سے تقریباً 24 لاکھ خاندان خود کفیل ہوگئے۔ ساتھ آئیں اور مل کر 'خود کفیل بھارت' کے خواب کو حقیقت بنائیں۔
اشتہار میں جس خاتون کی تصویر چھپی ہے ان کا نام لکشمی دیوی ہے۔ خبروں کے مطابق لکشمی دیوی کو اشتہار شائع ہونے کے بعد پتہ چلا کہ ان کی تصویر کا اشتہار میں استعمال کیا گیا ہے'۔