مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے الیکشن کمیشن سے ریاست مغربی بنگال کے 7 اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ گذشتہ چار ماہ سے ریاست میں کورونا کے معاملے مکلمل طور پر قابو میں آ چکے ہیں۔ الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ جلد از جلد ضمنی انتخابات کا اعلان کرے۔
مغربی بنگال کے 7 اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔ کورونا کےکیسیز میں نمیاں طورپر کمی آئی چکی ہے ۔ جس کے پیش نظرریا ستی حکومت جلد از جلد ضمنی انتخابات کرانا چاہتی ہے۔اس سلسلے میں ریاستی حکومت نے قومی و ریاستی الیکشن کمیشن سے انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
وزیر اعلی ممتا بنرجی نے نبنو میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ریاست میں کوورنا کے کیسیز میں نمایاں حد تک کمی آئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جن حلقوں میں ضمنی انتخابات ہونے ہیں ان حلقو ں کے عوام حق رائے دہی کا استعمال کرکے اپنے نمائندو ںکو منتخب کرنے کے لئے تیار ہیں۔الیکشن کمیشن سے اپیل کی جاتی ہے کہ متعلقہ حلقوں کے ضمنی انتخابات کا اعلان کرے ۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پانچ ریاستوں کے اہم سیاسی جماعتوں سے کووڈ کے صورت حال اور انتخابات سے متعلق رائے طلب کی ہے ۔