مغربی بنگال کا سب سے اہم تہوار درگا پوجا شروع ہو چکا ہے۔ آج سے کئی پوجا پنڈال کا افتتاح کرنے کا بھی سلسلہ شروع ہو چکا ہے لیکن اس بار کا درگا پوجا مختلف ہوگا کیونکہ کورونا کے معاملے بھی بڑی تعداد روزانہ سامنے آ رہے ہیں۔
درگا پوجا کے دوران محتاط رہیں: ممتا بنرجی - Be careful during Durga Puja
مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج درگا پوجا تہوار کی آمد پر ایک تقریب کے دوران کہا کہ درگا پوجا کے دوران لوگوں کو بے حد محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ پورے ملک میں درگا پوجا کی اجازت نہیں ملی ہے لیکن بنگال کا یہ ریاستی تہوار ہے۔ ہماری تہذیب کا حصہ ہے اور اس بار مشکل حالات کا سامنا ہے اسی لیے ہمیں ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ پوجا کے دوران ماسک کا استعمال کریں اور بھیڑ نہ لگائیں۔
درگا پوجا بنگال کا ریاستی تہوار ہے۔ بنگال کے لوگوں کے لیے بہت اہم موقع ہوتا ہے لیکن کورونا کی وجہ سے پورے ملک میں بڑے بڑے اجتماع کرنے پر پابندی ہے۔ دوسری ریاستوں میں بھی درگا پوجا کا اہتمام ہوتا ہے لیکن اس بار دہلی اور اتر پردیش جیسے ریاستوں میں درگا پوجا کرنے کی اجازت نہیں ملی ہے۔ دہلی میں صرف ایک ہی پوجا پنڈال کو اجازت دی گئی ہے۔ کولکاتا میں بہت بڑے پیمانے پر درگا پوجا کا انعقاد کیا جاتا ہے۔اس موقع پر لاکھوں کی تعداد میں لوگ پوری ریاست سے کولکاتا میں تفریح کے لیے آتے ہیں۔
وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج ایک تقریب کے دوران کہا کہ اس بار کا درگا پوجا بہت مختلف ہے۔ چونکہ ہوائی سفر شروع کر دیے گئے ہیں۔ اس لئے کورونا کے معاملے بڑھ گئے ہیں۔ درگا پوجا کے دوران کوئی بھی بغیر ماسک باہر نہ جائیں۔ تھوڑا ہوشیار ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ مختلف ریاستوں سے گاڑیاں ریاست میں آ رہی ہیں، جس کی وجہ سے پریشانی ہو رہی ہے۔اگر کچھ ہوتا ہے تو ڈاکٹر سے رابطہ کریں لا پرواہی نہ کریں۔