مغربی بنگال حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ترقیاتی منصوبوں کو عوام تک پہنچانے کے لئے تمام اضلاع میں کیمپوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔
ریاست کے دور دراز کے اضلاع خاص طور پر بھارت-بنگلہ دیش بین الاقوامی سرحد سے متصل اضلاع میں دوارے سرکار کیمپوں کے ذریعہ ترقیاتی منصوبوں کو عوام تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔
بھارت-بنگلہ دیش کے بین الاقوامی سرحد سے متصل مغربی بنگال کے تمام اضلاع میں رہنے والے باشندوں بالخصوص خواتین میں اس کو لے کر خاصی دلچسپی پائی جا رہی ہے۔
سرحدی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے دوارے سرکار اسکیم کے تحت کیمپوں کے انعقاد کے دوران خواتین کی زبردست بھیڑ دیکھی جا رہی ہے۔
اسی درمیان سرحدی ضلع مالدہ کے بی ڈی او عرفان حبیب لکشمی بھنڈار منصوبے کے تحت منعقد کیمپ کا جائزہ لینے کے دوران خود کرسی پر بیٹھ کر ایک خاتون کا فارم بھرنے لگے جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔
مالدہ ضلع کے جاتری ڈانگہ پنچایت کے حسیب الرحمن ہائی اسکول میں دوارے سرکار اسکیم کے تحت کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ کا جائزہ لینے کے لیے بلاک ڈیلوپمنت آفیسر عرفان حبیب دورے پر آئے۔
بی ڈی او عرفان حبیب کیمپ میں خواتین کی زبردست بھیڑ دیکھ کر حیران رہ گئے۔ انہوں نے خواتین کی مدد کرنے کے لئے خود ہی ایک کرسی پر بیٹھ کر لکشمی بھنڈار منصوبے کے لئے خواتین کے فارم بھرا۔