عالمی وبا کورونا کے کیسز میں تشویشناک اضافے ہو رہے ہیں۔ ایسے میں کورونا کے مریضوں کو آکسیجن اور پلازمہ کی ضرورت پڑ رہی ہے۔ بالی گنج اسمبلی حقلہ سے سی پی آئی ایم کے امیدوار ڈاکٹر فواد حلیم نے ایک بار پھر انسان دوستی کی مثال پیش کرتے ہوئے ساتویں بار پلازمہ عطیہ کیا ہے جس کا استعمال کورونا کے مریضوں کے علاج میں استعمال ہوگا۔
کولکاتا کے معروف ڈاکٹر فواد حلیم اپنے سماجی خدمات کے لیے جانے جاتے ہیں۔ گذشتہ برس لاک ڈاؤن کے دوران انہوں نے سینکڑوں مریضوں کا صرف 50 روپے میں ڈائیلیسس کیا تھا۔ ان کا تعلق سیاست سے بھی رہا ہے۔ سیاست اور اپنے پیشہ علاج و معالجہ کے درمیان وہ اکثر خدمت خلق کے لیے بھی کچھ نہ کچھ کرتے رہتے ہیں۔