مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر تمام سیاسی جماعتوں کی تیاریاں زوروں پر جاری ہے.آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے بعد بائی چنگ بھوٹیا کی سیاسی جماعت نے بھی اگلے اسمبلی انتخابات میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا ہے.
قومی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان بائی چنگ بھوٹیا نے سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹو بورڈ چئیرمین اشوک بھٹاچاریہ سے ملاقات کی. بائی چنگ اور سی پی آئی ایم کے رہنما اشوک بھٹاچاریہ کے درمیان تقریباً ڈھائی گھنٹے تک بات چیت ہوئی۔
دونوں رہنماوں کے درمیان مختلف موضوع پر بات چیت ہونے کے ساتھ ساتھ مغربی بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ بھارتی فٹبال کے آئکن بائی چنگ بھوٹیا نے کہا کہ ملاقات کے دوران کئی اہم معاملے پر بات چیت ہوئی ہے. جس میں اسمبلی انتخابات بھی شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری اپنی سیاسی جماعت ہے اور اسمبلی انتخابات میں امیدواروں کو میدان اتارنے کا بھی ارادہ ہے۔ اور اسی سلسلے میں ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے چئیرمین اشوک بھٹاچاریہ کے ساتھ رائے مشورہ کرنے کے لئے آیا ہوں۔
بائی چُنگ بھوٹیا کی پارٹی بھی اسمبلی انتخابات لڑے گی - بائچونگ بھوٹیا کی سیاسی جماعت
بھارتی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان بائی چنگ بھوٹیا کی سیاسی جماعت مغربی بنگال میں آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں قسمت آزمائے گی۔
![بائی چُنگ بھوٹیا کی پارٹی بھی اسمبلی انتخابات لڑے گی بائچونگ بھوٹیا کی پارٹی بھی اسمبلی انتخابات لڑے گی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-9749519-55-9749519-1606989451288.jpg)
وہیں دوسری طرف سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے چئیرمین اشوک بھٹاچاریہ کا کہنا ہے کہ یقیناً بائی چنگ بھوٹیا کے ساتھ ہوئی میٹنگ کے دوران اسمبلی انتخابات کو لے کر بات چیت ہوئی ہے.
انہوں نے کہا کہ بھوٹیا اپنی سیاسی جماعت کو مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں اتارنا چاہتے ہیں. اسی ضمن میں بات چیت ہوئی ہے.
واضح رہے کہ سابق بھارتی فٹبال ٹیم کے کپتان بائی چنگ بھوٹیا ترنمول کانگریس کے ٹکٹ سے پارلیمانی انتخابات لڑ چکے ہیں۔ دارجلنگ میں بی جے پی کے امیدوار کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا.بھوٹیا کا یہ پہلا الیکشن تھا۔
اس کے بعد اسمبلی انتخابات میں سی پی آئی ایم کے رہنما اشوک بھٹاچاریہ نے بائی چنگ بھوٹیا کو شکست دی تھی۔ جس کے بعد بھوٹیا سکم چلے گئے اور وہاں اپنی سیاسی جماعت کا اعلان کیا. ان کی خواہش ہے کہ مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات میں ان کی سیاسی جماعت دارجلنگ میں امیدوار اتارے۔