اردو

urdu

ETV Bharat / city

'صرف ایپ پر پابندی نہیں چین کو منہ توڑ جواب دیں' - مزید جارحانہ اقدام کرنے کی ضرورت

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے چینی کے خلاف اقدامات پر کہا کہ صرف ایپ پر پابندی لگانا کافی نہیں بلکہ چین کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینا چاہیے تھا۔

App ban not enough, aggressive response needed against China: Mamata Banerjee
App ban not enough, aggressive response needed against China: Mamata Banerjee

By

Published : Jun 30, 2020, 9:47 PM IST

مرکزی حکومت کو لوگوں کے جذبات کا خیال کرنا ہوگا۔ ہم حکومت کے ساتھ ہیں۔ چین کے خلاف مزید جارحانہ رویہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

ویڈیو

بھارت۔ چین سرحد پر بڑھتی کشیدگی کے خلاف ایک طرف ملک کے عوام کی جانب سے بڑھتے ہوئے ناراضگی کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے 59 چینی موبائل ایپ پر پابندی عائد کردیا ہے۔ عوام کی طرف سے گرچہ اس فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔ لیکن چین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ بڑھتا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ملک کی دوسری سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے کہ بھارت کو چین کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت کی جانب سے 59 چینی موبائل ایپ پر پابندی کے فیصلے پر کہا کہ چین کی طرف سے حرکتیں کی جا رہی ہیں۔ ایپ پر پابندی لگانا کافی نہیں ہے۔ بلکہ بھارت کو مزید جارحانہ رویہ اختیار کرنا چاہیے اینٹ کا جواب پتھر سے دینا چاہیے'۔

مرکزی حکومت نے معروف سوشل نیٹ ورکنگ ایپ ٹک ٹاک کے علاوہ دیگر مشہور ایپ پر پر بھی پابندی لگائی ہے۔ لیکن مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے نے آج نبنو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مرکز کے اس فیصلے سےمتفق نظر نہیں آئیں انہوں نے کہا کہ صرف چینی ایپ کو ممنوع قرار دینا کافی نہیں ہے۔ وزیراعظم کو مزید جارحانہ اقدام کرنے کی ضرورت تھی۔ ورنہ ملک کے عوام کو حکومت پر اعتماد باقی نہیں رہے گا۔'

انہوں نے کہا چین کے خلاف مرکزی حکومت کے ساتھ ہیں۔ چینی ایپ پر پابندی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترنمول کانگریس ایم پی ابھیشیک بنرجی کا کہنا ہے کہ یہ صرف توجہ مبذول کرانے کوشش ہے۔ انہوں نے کہا ایم کئیر میں چینی کمپنیوں نے بھی روپے دیئے ہیں ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details