ریاست مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں سیاسی پارٹیوں کے حامیوں کے درمیان خانی جھڑپوں کے سلسلے جاری رہنے کے خلاف دس اہم دانشوروں نے وزیراعلیٰ کو کھلا خط لکھ کر اس کی وضاحت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
گزشتہ تین مہینوں سےریاست کے مختلف اضلاع میں سیاسی پارٹیوں کے حامیوں کے درمیان خانی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کی تمام ترکوششوں کے باوجود اب تک حالات کو قابو میں نہیں کیا جا سکا ہے۔
مغربی بنگال کی دس اہم شخصیت نے ریاست کے سنگین حالات سے متعلق ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کو کھلا خط لکھا ہے اور حالات پر جلد سے جلد قابو پانے کا مطالبہ کیا ہے۔
دانشوروں کی جانب سے لکھے گیے خط میں گزشتہ 15 اگست کے واقعہ کاذکر کیا ہے ۔ اس کے علاوہ کلیانی میں پیرا ٹیچروں پرپولیس لا ٹھی چارج اور کالج یونیورسٹیوں میں غیر مستقل پروفیسروں کے خلاف کارروائی کا ذکر ہے۔