اردو

urdu

ETV Bharat / city

مغربی بنگال میں انجمن ترقی اردو کا پہلا اپنا دفتر، اردو گھر سے موسوم

جنوبی کولکاتا کے وارڈ نمبر 66 میں واقع چھپن تالاب کے قریب زیر تعمیر اردو گھر کا کام عنقریب مکمل ہونے والا ہے۔

مغربی بنگال میں انجمن ترقی اردو کا پہلا اپنا دفتر، اردو گھرسے موسوم
مغربی بنگال میں انجمن ترقی اردو کا پہلا اپنا دفتر، اردو گھرسے موسوم

By

Published : Mar 2, 2021, 9:38 PM IST

چھپن تالاب کے قریب زیر تعمیر انجمن ترقی اردو مغربی بنگال میں اردو گھر کے نام سے پہلا اور واحد دفتر ہوگا۔ اس کے لئے تمام عام و خاص میں جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

مغربی بنگال میں انجمن ترقی اردو کا پہلا اپنا دفتر، اردو گھر سے موسوم
یوں تو مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں انجمن ترقی اردو مغربی بنگال کے کئی ایسی شاخیں ہیں جو کرائے کے مکان پر چل رہی ہیں۔ اس کا اپنا کوئی نجی دفتر نہیں ہے، ریاستی وزیر جاوید احمد خان نے انجمن ترقی اردو مغربی بنگال کے ذمہ داران کی اپیل پر اردو گھر کے نام سے دفتر کھولنے کے لئے چھپن تالاب کے دو کٹھہ زمین دینے کا اعلان کیا۔ ساتھ ہی وزیر نے اردو گھر کی تعمیر میں آنے والے اخراجات بھی برداشت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اردو گھر کا تعمیری کام زور شور سے جاری ہے، ترنمول کانگریس کے رہنما اور وزیر جاوید احمد خان نے کہا کہ' انجمن ترقی اردو مغربی بنگال کے عہدیداروں نے اس سلسلے میں مجھ سے بات چیت کی تھی'۔انہوں نے کہا کہ' اردو زبان کی ترقی کے لئے سب سے پہلے اس کا اپنا کوئی دفتر ہونا چاہئے تھا جو یہاں نہیں تھا۔ میں نے چھپن تالاب کے قریب زمین دینے کا اعلان کیا ہے ریاستی وزیر کا کہنا ہے کہ اردو گھر کا تعمیری کام جاری ہے اور بہت جلد بن کر تیار ہو جائے گا۔ اس دفتر میں اردو کی ترقی کے لئے کام کاج ہوں گے اس سے بڑی خوشی کی بات اور کیا ہو سکتی ہے۔
انجمن ترقی اردو مغربی بنگال کور کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر واصف اختر نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ' وزیراعلیٰ نے پہلے اردو زبان کو ریاست کی دوسری سرکاری زبان قرار دیا اور وزیر جاوید احمد خان نے اردو گھر کے نام سے دفتر کھولنے کے لیے زمین دی۔ اس سے زیادہ خوشی کی بات اور کیا ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ' ہم نے اس کے لئے کافی جدوجہد کیا اس سے قبل کانگریس اور بائیں محاذ حکومت تھیں انہوں نے اردو کے لئے کبھی بھی خاطر خواہ کام نہیں کیا۔ ڈاکٹر واصف اختر کا کہنا ہے کہ' ریاست میں ترنمول کانگریس کی حکومت بنتے ہی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ایک سال کے اندر یعنی 2012 میں اسمبلی میں اردو کو سرکاری زبان دینے کے لئے بل پاس کرایا'۔

مزید پڑھیں:'بنگال انتخابات سے متعلق صحیح وقت پر بات کروں گا'


انہوں نے کہا کہ وزیر جاوید احمد خان نے ہماری بات سننے کے بعد ہی انجمن ترقی اردو مغربی بنگال کو دفتر کھولنے کے لئے زمین دینے کا اعلان کیا جو ہمارے لئے کسی قیمتی تحفہ سے کم نہیں ہے۔ دوسری طرف انجمن ترقی اردو مغربی بنگال سے وابستہ سرگرم رکن فاروق اعظم نے کہا کہ' اردو گھر قوم کے لئے ریاستی وزیر جاوید احمد خان کا انمول تحفہ ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details