اردو

urdu

ETV Bharat / city

بنگال میں خوشامد کی سیاست عروج پر: امت شاہ - سخت تحفظاتی انتظام

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ بنگال میں رام کرشنا پرم ہنس، سوامی ویویکا نند جیسے لوگ پیدا ہوئے لیکن آج بنگال میں جس طرح سے خوشامد کی سیاست جاری ہے اس سے بنگال کی عظمت مجروح ہوئی ہے۔

Amit Shah
امت شاہ

By

Published : Nov 6, 2020, 4:04 PM IST

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک بار پھر ممتا حکومت پر خوشامد کی سیاست کا الزام لگایا ہے۔ آج کولکاتا کے معروف دکھینشور کالی مندر میں پوجا کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنگال میں پرم ہنس رام کرشنا، سوامی ویویکانند جیسے شخصیات پیدا ہوئے، اسی بنگال میں خوشامد کی سیاست ہو رہی ہے۔ اس سے بنگال کی عظمت مجروح ہوئی ہے۔ اپنے حقوق کا آپ لوگ صحیح استعمال کریں تاکہ بنگال ایک بار پھر اپنی عظمت بحال کر سکے۔


مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ بنگال کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ آج انہوں نے بنگال کے معروف دکھینشور کالی مندر میں پوجا کی۔ امیت شاہ کے دورے میں دکھینشور کالی مندر میں پوجا کرنا پہلے سے ہی طے شدہ پروگرام کا حصہ تھا۔ جس کی وجہ سے آج دکھینشور کالی مندر میں سخت تحفظاتی انتظام کئے گئے تھے۔

امت شاہ

کالی مندر میں پوجا کرنے کے بعد وزیر داخلہ امیت شاہ نے باہر آکر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک بار پھر ریاستی حکومت پر خوشامد کی سیاست کرنے کا الزام لگایا۔ امیت شاہ نے کہا کہ بنگال ایک ایسی ریاست ہے جس نے ہمیشہ ملک کو راہ دکھائی ہے۔ یہاں کئی عظیم شخصیات کا جنم ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: 'کشمیری ثقافت اور فنکاروں کے لیے بہت کچھ کرنا ہے'

انہوں نے مذید کہا کہ بنگال علم و ثقافت و تہذیب کا عظیم گہوارہ رہا ہے۔ یہاں رام کرشنا پرم ہنس، سوامی ویویکا نند جیسے لوگ پیدا ہوئے لیکن آج بنگال میں جس طرح سے خوشامد کی سیاست جاری ہے اس سے بنگال کی عظمت مجروح ہوئی ہے۔ بنگال کا شاندار ماضی رہا ہے۔ لیکن آج بنگال کی حالت افسوسناک ہے۔ بنگال کی عظمت کو پھر سے بحال کرنا ہے۔ بنگال کے ذمہ دار لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنے حقوق کا صحیح استعمال کریں۔ بنگال کے لوگ متحد ہوکر بنگال کی بھلائی کے لئے کھڑے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بنگال اور ملک کے لئے پوجا کی ہے۔ پوری دنیا میں بھارت ایک بار پھر سے سب سے عظیم ملک بن کر ابھرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details