اردو

urdu

ETV Bharat / city

امت شاہ کا آسام اور بنگال کا دو روزہ دورہ - amit shah on two-day campaign in poll

اتوار کے روز مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ گواہاٹی کے ٹاون ہال میں منعقد پروگرام سے بھی خطاب کریں گے۔

Amit Shah on two-day campaign in poll-bound Assam, West Bengal
Amit Shah on two-day campaign in poll-bound Assam, West Bengal

By

Published : Mar 13, 2021, 7:01 PM IST

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اتوار سے دو روزہ دورے پر آسام اور مغربی بنگال جائیں گے، جہاں وہ انتخابات سے متعلق مختلف پروگرواموں میں حصہ بھی لیں گے'۔

بی جے پی نے ایک بیان میں بتایا کہ' امت شاہ اتوار کے روز آسام میں دور اجلاس سے خطاب کریں گے'۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ' وہ مارگیریٹا اور نظیرا میں عوامی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ پھر وہاں سے مغربی بنگال کے لیے روانہ ہو ہوں گے'۔

اتوار کی شام امت شاہ مغربی بنگال کے کھڑگپور میں ایک روڈ شو کریں گے۔

پیر کے روز امت شاہ مغربی بنگال کے جھاڑ گرام میں ایک اجلاس سے خطاب کریں گے جس کے بعد وہ رانی باندھ میں ایک اور اجلاس سے خطاب کریں گے'۔

اتوار کے روز مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ گواہاٹی کے ٹاون ہال میں منعقد پروگرام سے بھی خطاب کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details