کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر ترنمول کانگریس کے لیڈروں کو پریشان کرنے کا اعلان الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے امت شاہ پر الزام عائد کیا کہ امت شاہ اپنے اشاروں پر الیکشن کمیشن کو چلارہے ہیں۔ اور الیکشن کمیشن امت شاہ کے اشاروں پر کام کررہا ہے۔
بانکوڑہ میں تشہیری مہم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امت شاہ کے جلسوں میں بھیڑ کم ہونے کی وجہ سے وہ مایوس ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ان کے قتل کی سازش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی ڈائریکٹر ویویک کو اان کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سازش نہیں تھی تو پھر کمیشن نے نندی گرام واقعے کے بعد یہ کارروائی کیوں کی۔
نندی گرام میں اپنے اوپر ہونے والے مبینہ حملے کا ذکر کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ کوئی چوٹ پہنچاکر یہ سمجھتا ہے کہ وہ ترنمول کانگریس کو انتخابات جیتنے سے روک دیں گے تو وہ غلط ہیں'۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ امت شاہ مایوس ہیں کیونکہ ان کی جلسوں میں لوگوں کی بھیڑ نہیں ہورہی ہے۔ وہ ملک چلانے کے بجائے کولکاتا میں بیٹھ کرترنمول کانگریس کے لیڈروں کو ہراساں کرنے کی سازشیں کررہے ہیں۔ وہ کیا چاہتے ہیں؟ کیا وہ مجھے مارنا چاہتے ہیں؟ کیا وہ سمجھتے ہیں کہ وہ جیت جائیں گے؟ انہوں نے کہا کہ مجھے قتل کرکے انتخابات جیت جائیں گے؟ اگر وہ ایسا سوچتے ہیں تو وہ غلط ہیں۔
الیکشن کمیشن کو شاہ کی 'سازشوں' کا نوٹس لینے کی تاکید کرتے ہوئے بنرجی نے حیرت کا اظہار کیا کہ الیکشن کمیشن کیا بی جے پی سیاسی آلہ کار بن گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ’کیا امت شاہ الیکشن کمیشن کو چلارہے ہیں؟ (ایسا لگتا ہے) وہ الیکشن کمیشن کو ہدایات دے رہے ہیں۔ ان کی آزادی کا کیا ہوا؟ میری ہدایتکار سیکیورٹی (ویویک سہائے) کو ان کی ہدایت پر (ای سی نے ہٹا یا ہے۔ بنرجی نے دعویٰ کیا کہ شاہ، جنہوں نے پیر کی رات ریاستی قیادت سے کئی ملاقاتیں کیں، وہ اچھی طرح سمجھ گئے ہیں کہ ان کی پارٹی اقتدار سےدور ہے۔ کیا وزیر داخلہ ملک چلائے گا یا سینئر سرکاری عہدیداروں، سیاستدانوں کو ہراساں کرنے میں وقت گزاریں گے؟ کیا وہ سکریٹری داخلہ کو ہراساں کریں گے؟ سی بی آئی کو نوٹس بھیجیں؟
وہ تمام ہوٹلوں کی بکنگ کر رہے ہیں۔ وہ ترنمول کانگریس کے امیدواروں کے خلاف مقدمات بنارہے ہیں، سی بی آئی، ای ڈی ٹیموں کو سیاسی حریفوں کو بھیجنے کا ارادہ کر رہے ہیں۔ وہ نندی گرام اراضی کی تحریک کے پیچھے آنے والوں کو نوٹس بھیج رہے ہیں۔