مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کو لے ریاست میں زبردست گہماگہمی زوروں پر جاری ہے۔ تمام سیاس جماعتیں اقتدار پر قبضہ جمانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا چکی ہیں۔
بیرکپور پارلیمانی حلقے پر تمام سیاسی جماعتوں کی عقابی نظر - etv bharat special
شمالی 24 پرگنہ کے صنعتی خطہ بیرکپور کی تمام ساتوں سیٹز پر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کی گہری نظر ہے۔ سبھی سیاسی جماعتیں ان سیٹیز پر کامیابی کے دعوے کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
سیاسی گہماگمہی کو جاننے کے لیے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے بیرکپور پارلیمانی حلقے کے تمام ساتوں اسمبلی حلقوں کا دورے کیا اور ووٹرز سے ان کی رائے جاننے کی کوشش کی۔ اس موقع پر مقامی لوگوں نے کیمرے کے سامنے کچھ بھی کہنے سے صاف منع کردیا۔ تاہم آف دی ریکارڈ انہوں نے کہا کہ حالات اتنے اچھے نہیں ہے کہ میڈیا کے سامنے کچھ بھی کہا جائے۔'
وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا شھبندو ادھیکاری، ارجن سنگھ بیرکپور کے ساتھ شمالی 24 پرگنہ کی تمام سیٹوں پر بی جے کا پرچم لہرانے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔
اب تو آنے والے دنوں میں ہی پتہ چلے گا کہ کس کے دعویٰ میں کتنا دم ہے۔ کون سی پارٹی کو شمالی 24 پرگنہ میں جیت کا جشن منانے کا موقع ملے گا۔
دیکھنا یہ بھی ہے کہ شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور پارلیمانی حلقے سمیت دوسرے حلقوں میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان برتری کی جنگ میں متحدہ محاذ (لفٹ فرنٹ، کانگریس اور انڈین سیکولر فرنٹ) بازی کہیں نہ لے جائے۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 اس مرتبہ آٹھ مراحل میں ہوں گے اور 27 مارچ کو پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ تمام اظلاع میں مرکزی فورسز کی تعیناتی کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری طرف سی پول کی سروے رپورٹ میں ممتا بنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی تیسری مرتبہ حکومت بننے کی پیش گوئی کی گئی ہے اس کے ساتھ ساتھ بھاری نقصان بھی دیکھا جا رہا ہے۔