اردو

urdu

ETV Bharat / city

ناردا کیس: گرفتار چاروں رہنماؤں کو گھر میں نظر بند رکھنے کی ہدایت

ناردا معاملے میں گرفتار ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کو فی الحال کلکتہ ہائی کورٹ نے گھر میں نظر بند کرنے کی ہدایت دی ہے۔

all-four-heavyweight-leaders-of-tmc-will-be-house-arrest-till-further-hearing
all four heavyweight leaders of tmc will be house arrest till further hearing

By

Published : May 21, 2021, 3:32 PM IST

کلکتہ ہائی کورٹ کے کارگزار چیف جسٹس کی بینچ نے ناردا کیس کو بڑے بینچ کے پاس بھیج دیا ہے۔ ان چاروں رہنماؤں کی ضمانت کے تعلق سے کارگزار چیف جسٹس راجیش بندال اور جسٹس اریجیت بنرجی میں اختلاف ہونے کی وجہ سے معاملہ کو بڑی بینچ کے پاس منتقل کر دیا گیا۔ ملزمین کے وکیل نے گھر میں نظر بند کرنے کے فیصلے کی مخالفت کی ہے۔

ویڈیو
ناردا معاملے میں گرفتار ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کی ضمانت عرضی پر کلکتہ ہائی کورٹ میں جاری شنوائی نے نیا موڑ لے لیا ہے۔ معاملے کی سماعت کر رہے کارگزار چیف جسٹس راجیش بندال اور اریجیت بنرجی کی بینچ میں اختلاف سامنے آیا ہے۔
جسٹس اریجیت بنرجی ان چاروں ملزمین کی ضمانت کے حق میں ہیں جبکہ کارگزار چیف جسٹس راجیش بندال نے ان کی ضمانت کی مخالفت کی ہے۔ فی الحال چاروں ملزمین کو کلکتہ ہائی کورٹ نے گھر میں نظر بند رکھنے کی ہدایت دی ہے۔

کارگزار چیف جسٹس راجیش بندال کی ڈویژن بینچ نے معاملے کو اونچے بینچ میں ٹرانفسر کر دیا ہے۔ ساتھ ہی ملزمین کو گھر میں نظر بند رہنے کے دوران میڈیا سے بات کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔'

عدالت نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ان کو اپنے متعلقہ دفتر کے انتطامی امور کو دیکھنے کی اجازت دی ہے۔ کلکتہ ہائی کورٹ کے ذرائع کے مطابق جب تک اعلی بینچ کی تشکیل عمل میں آتی ہے تب تک ان چاروں رہنماؤں کو جیل حراست کے بجائے گھر میں نظر بند رکھا جائے گا۔'

دوسری جانب ملزمین کے وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے گھر میں نظر بند رکھنے کے فیصلے کی مخالفت کی ہے۔ لیکن عدالت نے ان کی اپیل کو خارج کر دیا ہے۔ ملزمین کے وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے آج ہی اونچے بینچ کی تشکیل کی اپیل کی ہے اور ضرورت پڑنے پر سینچر اور اتوار کے روز بھی شنوائی کرنے کی اپیل کی ہے۔'

کلیان بنرجی کا کہنا ہے کہ فرہاد حکیم کووڈ کے سلسلے میں 24 گھنٹے کام کر رہے تھے انہوں نے سب سے پہلے ویکسین لیا تھا اس وقت ان کو مقید رکھنے سے یہ سب کام متاثر ہوسکتا ہے۔ لیکن عدالت نے ان کو گھر میں نظر بند رکھنے کے فیصلے کو بحال رکھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details