اردو

urdu

ETV Bharat / city

نیوزی لینڈ سانحہ کے خلاف کولکاتا میں احتجاج - نیوزی لینڈ سانحہ کے خلاف کولکاتا میں احتجاج

گذشتہ جمعہ کے روز نیوزی لینڈ کے دو مساجد میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے خلاف کولکاتا میں بین مذاہب کے لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے قصوار کےخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Mar 17, 2019, 2:57 AM IST

آل بنگال مائناریٹی یوتھ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری قمرالزماں نے اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ' نیوزی لینڈ میں جو معصوم مسلمانوں کو بہیمانہ طور پہ قتل کیا گیا اس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں، اور نیوزی لینڈ کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قصوار کو جلد سے جلد پکڑا جائے اور ان کو سخت سزا دی جائے۔

متعلقہ ویڈیو

انہوں نے کہا کہ 'اگر اس طرح کی حرکت کوئی مسلم شخص سے سرزد ہوجائے تو پوری دنیا اسے اسلام سے جوڑ نے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ تی، لیکن کوئی اور ملوث ہو تو میڈیا اسے دہشت گرد کہنے سے بھی کتراتا ہے، یہ دوغولہ پن قابل مذ مت ہے'۔

انہوں نے کچھ لوگوں کی جانب سے اس سانحہ پر جشن منانے کی بھی مذمت کی اور کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے لوگ ایسا کر رہے ہیں جو نا قابل قبول ہے اور افسوسناک بھی ہے۔

آل بنگال مائناریٹی یوتھ فیڈریشن کی جانب سے ہونے والے اس احتجاج میں بدھ مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھی شرکت کی اور ٹیپوسلطان مسجد کے سامنے احتجاج کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details