اردو

urdu

ETV Bharat / city

ناردا معاملہ: ترنمول کے چاروں رہنماؤں کی ضمانت منظور

ناردا معاملے میں سبرتو مکھرجی، فرہاد حکیم، مدن مترا اور سوبھن چٹرجی کو عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔ سی بی آئی کے دعوے کو عدالت نے خارج کر دیا۔

all accused tmc leaders got bail in narda scam
all accused tmc leaders got bail in narda scam

By

Published : May 17, 2021, 8:53 PM IST

سی بی آئی کے ذریعہ آج صبح ناردا معاملے میں گرفتار کیے گئے ترنمول کانگریس رہنماؤں کے خلاف سی بی آئی نے خصوصی عدالت میں چارج شیٹ داخل کیا۔ کولکاتا کے بنگشال عدالت میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے اس معاملے کی شنوائی کی۔ جہاں چاروں ملزمین کو ورچول طور پر پیش کیا گیا۔

فرہاد حکیم، سبرتو مکھرجی، مدن مترا اعر شوبھن چٹرجی کو نظام پیلیس میں رکھا گیا تھا ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ان کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

شنوائی مکمل ہونے کے ڈھائی گھنٹے بعد عدالت نے ترنمول کانگریس کے وکیل کلیان بنرجی کی اپیل کو قبول کرتے ہوئے چاروں ملزمین کو ضمانت دے دی۔ دوسری جانب عدالت نے سی بی آئی کے دعوے کو خارج کر دیا۔

عدالت نے کہا کہ ان چاروں میں سے کسی کو گرفتار کرکے جیل میں رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ جسٹس انوپم مکھرجی اس معاملے کی شنوائی کر رہے تھے اور انہوں نے یہ فیصلہ سنایا۔ سی بی آئی نے اونچی عدالت میں اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details