مغربی بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر مجلس اتحاد المسلمین کی ریاست میں دھماکہ خیز انٹری کیلئے تیاریاں زور وشور سے جارے ہے۔
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی اگلے ماہ مرشدآباد میں انتخابی ریلی میں شرکت کریں گے .ریلی کی تاریخ کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا.
اے آئی ایم آئی ایم کے ریاستی ترجمان وسیم وقار کا کہنا ہے کہ پارٹی کے سربراہ اسدالدین اویسی بہت جلد مغربی بنگال میں انتخابی ریلی میں شرکت کرنے کے لئے بنگال کے دورے پر آنے والے ہیں.
ترجمان کا کہنا ہے کہ پارٹی کے سربراہ کی پہلی انتخابی ریلی مرشدآباد میں ہو گی اس کے بعد شمالی دیناج پور اور مالدہ ضلع جلوس کے اہتمام کرنے کا فیصلہ کیا گیا.