اردو

urdu

ETV Bharat / city

AIFF Tournament: سیمی فائنل میں محمڈن اسپورٹنگ کا بنگلورو ایف سی سے مقابلہ - md sporting will take on bengaluru fc in semifinal

آل انڈیا فٹبال فڈریشن ٹورنامنٹ 2021 کے سیمی فائنل میں محمڈن اسپورٹنگ اور آئی ایس ایل کی چمپئن ٹیم بنگلورو ایف سی کے درمیان جمعہ کو مقابلہ ہو گا۔

فٹبال ٹورنامنٹ :محمڈن اسپورٹنگ کا بنگلورو ایف سی سے سیمی فائنل میں مقابلہ
فٹبال ٹورنامنٹ :محمڈن اسپورٹنگ کا بنگلورو ایف سی سے سیمی فائنل میں مقابلہ

By

Published : Nov 11, 2021, 2:47 PM IST

شہرہ آفاق کلب محمڈن اسپورٹنگ کلکتہ فٹبال لیگ سے پہلے اپنی تیاریوں کو مکمل کرنے کیلئے تمام تر کوششوں میں مصروف ہے۔

اسی درمیان محمڈن اسپورٹنگ اور آئی ایس ایل کی چمپئن ٹیم بنگلورو ایف سی کے درمیان اے آئی ایف ایف فٹبال ٹورنامنٹ 2021 کے سیمی فائنل میں جمعہ کو مقابلہ ہو گا۔
اس سے قبل محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم فٹبال کلب چمپئن شپ کے گروپ اے میں اپنے آخری میچ میں چانماری زوتھان کو 1-5 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل میں شاہانہ انداز میں داخلہ لے لیا۔محمڈن اسپورٹنگ کلب شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم پر دباؤ بنانے میں کامیاب رہا۔ لیکن پہلے ہاف میں ایک صفر کی سبقت حاصل ہو سکی۔
دوسرے ہاف میں فلبرٹ اگنیشیش نے دو گول بنایا۔ اس میچ میں انہوں نے کل تین گول کیا۔ اس کے علاوہ سنیڈن مڈیرا اور ہلٹن فرنانڈیز نے ایک ایک گول کیا۔


دوسری طرف محمڈن اسپورٹنگ کلب کے جنرل سیکرٹری دانش کے مطابق ان کی ٹیم کل جمعرات کو اپنی تیاریوں کو مکمل کرنے کے لئے بنگال فٹبال ٹیم کے خلاف نمائشی میچ کھیلے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details