مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل ضلع شمالی 24 پرگنہ اور پھول بگان کے درمیان ای ایم بائی پاس کے قریب ایک نامعلوم شخص کی لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔
پھول بگان تھانے کی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔ابتدائی تفتیش کے بعدلاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیج دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے لیکن اب تک کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔
کولکاتا میں اسٹون مین کی دہشت
دارالحکومت کولکاتا سے متصل ای ایم بائی پاس کے قریب پولیس نے ایک شخص کی خون میں لت پت لاش برآمد کی۔ اس واقعے کےبعد شہر میں اسٹون مین کی دہشت پھیل گئی۔
لاش کی شناخت اب تک ممکن نہیں ہو سکی ہے۔
پولیس نے مزید کہا کہ مقتول کے چہرے کو پتھر سے بری طرح کچلا گیا ہے جس سے لاش کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی ہے۔
لال بازار پولیس ہیڈکوارٹر کے ہومو سائیڈ شعبے کے افسران نے کیس کو اپنے ہاتھوں میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔
ہومو سائیڈ شعبے کے افسران کا کہنا ہے کہ مقتول کے چہرے کو پتھروں سے بری طرح کچلا گیا۔ یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ سریل کلر اسٹون مین نے اس واردات کو انجام دیا یا پھر آپسی رنجش کے سبب اس شخص کا قتل کیا گیا ہے۔