اردو

urdu

ETV Bharat / city

امت شاہ سے ملاقات کے بعد جگدیپ دھنکر کی ممتا بنرجی پر تنقید - امت شاہ سے ملاقات کے بعد جگدیپ دھنکر کی ممتا بنرجی پر کڑی تنقید

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ ملاقات کے بعد گورنر جگدیپ دھنکر نے ریاست میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کے تعلق سے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر جم کر تنقید کی۔

امت شاہ سے ملاقات کے بعد جگدیپ دھنکر کی ممتا بنرجی پر کڑی تنقید
امت شاہ سے ملاقات کے بعد جگدیپ دھنکر کی ممتا بنرجی پر کڑی تنقید

By

Published : Jun 19, 2021, 8:34 PM IST

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ میٹنگ کو مثبت قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اتوار کو کولکاتا پہنچ کر ریاست کی موجودہ صورتحال سے متعلق تفصیلی معلومات حاصل کریں گے اور اس کے بعد جو ان کی ذمہ داری ہے وہ اسے نبھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دہلی آنے کی کئی وجوہات ہیں ان میں سے ایک ریاست میں جاری سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان پر تشدد تصادم کا سلسلہ بھی ہے جو اب بھی جاری ہے۔ اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد سے جاری سیاسی تصادم کو روکنے کے لیے ریاستی حکومت نے ابھی تک کچھ بھی نہیں کیا ہے۔

گورنر کا کہنا ہے کہ جمہوریت میں سیاسی تصادم کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے کیونکہ کامیابی کے ساتھ انتخابات منعقد کرنے سے ہی جمہوریت مضبوط ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی آزادی کے بعد سے ہی مغربی بنگال میں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان پُر تشدد تصادم کا جو کھیل شروع ہوا وہ آج تک جاری ہے جو افسوس کی بات ہے اور اسے روکنے کے لیے ابھی تک کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے۔

گورنر نے مزید کہا کہ مغربی بنگال میں تعینات اعلیٰ نوکر شاہ، اعلیٰ پولیس آفیسرز ریاستی حکومت کے کہنے کے مطابق کام کرتے ہیں۔ اس سے ریاست کو نقصان ہو رہا ہے۔ عوام ترقی سے کوسوں دور ہیں۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر دو روزہ دورے پر دہلی گئے تھے جہاں انہوں نے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور قومی انسانی کمیشن کے سربراہ سے ملاقات کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details