مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے وزیراعظم نریندر مودی کے نام خط میں لکھا ہے کہ یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں ہے۔ تمام لوگوں کو اس وبا سے بچانے کے لیے حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ویکسین کی تقسیم کی پالیسی کو غیرجانبدار بنانے کی ضرورت ہے۔ ملک کی تمام ریاستوں کو ان کے حق کے برابر ویکسین کے ڈوسزز ملنا چاہیے۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ایک بار پھر وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر ویکسین کی تیاریوں میں تیزی لانے اور اس مہم میں دوسری کمپنیوں کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں کو ضرورت کے مطابق کورونا ویکسین دیا جاتا ہے۔ ان ریاستوں کو تمام طبی آلات بھی آسانی سے مل جاتے ہیں لیکن بنگال سمیت دوسری ریاستوں کو ان کے کوٹے کے حصے بھی ملتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے پاس کورونا کے خلاف کوئی پالیسی نہیں ہے۔ ان کی ناقص پالیسی کے سبب ملک کے عوام کو بھاری خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ویکسین بنانے کے لئے دوسری کمپنیوں کو بھی فرانچائزی دیا جائے۔ جتنی زیادہ تعداد میں ویکسین تیار کیے جائیں گے اتنے ہی تیزی سے کورونا وائرس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی اور غیرملکی کمپنیوں کو ویکسین بنانے کی دوڑ میں شامل کیا جائے تاکہ ملک کو ضرورت سے زیادہ ویکسین مل سکے۔