کولکاتا:ریاست مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے بہرامپور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے وزیراعلیٰ ممتابنرجی سے بنگال میں پر امن انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو انتخابات میں حصہ لینے کی پوری آزادی دینی چاہیے Adhir Ranjan Chowdhury Demand Peaceful Elections in Bengal۔
مغربی بنگال کے چار اضلاع کے میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو یکطرفہ کامیابی ملی ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں کا پوری طرح سے صفایا ہو گیا West Bengal Municipal Corporation Election۔
چار اضلاع کے میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے نتائج پر کانگریس کے سنئیر رہنما اور رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی جم کر تنقید کی۔
رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو مسلسل جیت مل رہی ہے، اچھی بات ہے لیکن جس طرح سے کامیابی مل رہی ہے اس پر سوال کھڑا ہونا لازمی ہےCongress Member Parliament Adhir Ranjan Chowdhry۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں اپوزیشن جماعتوں کی اہمیت دی گئی ہے لیکن مغربی بنگال میں اس اہمیت اور مقام کو چھین لیا گیا ہے۔ اپوزیشن کے امیدواروں کو ذہنی طور پر اس قدر مجبور کر دیا جاتا ہے کہ وہ انتخابات سے اپنا نام واپس لے لیتے ہیں یا پھر گھر میں خاموشی سے بیٹھ جاتے ہیں۔