اردو

urdu

ETV Bharat / city

ادھیر رنجن چودھری پی اے سی چیئرمین کے عہدے سے مستعفی ہونے کے خواہاں - پبلک اکاؤنٹ کمیٹی

پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری، پبلک اکاؤنٹ کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین کے عہدے سے مستعفی ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے-

ادھیر رنجن چودھری پی اے سی چیئرمین کے عہدے سے مستعفی ہونے کے خواہاں؟
ادھیر رنجن چودھری پی اے سی چیئرمین کے عہدے سے مستعفی ہونے کے خواہاں؟

By

Published : Jun 16, 2021, 10:16 PM IST

مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کی میٹنگ کے بعد چیئرمین کے عہدے سے مستعفی ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے قہر کے چلتے ڈیڑھ سال بعد بپلک اکاؤنٹ کمیٹی کی آج پہلی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تمام ارکان موجود تھے۔

میٹنگ کے دوران پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کے چیئرمین ادھیر رنجن چودھری، کورونا وائرس اور ملک کے موجودہ صورتحال کو لے بات کرنا چاہتے تھے لیکن انہیں اس کی اجازت نہیں دی گئی۔کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ وہ اب پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے پر برقرار رہنا نہیں چاہتے۔

نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما نے پبلک اکاؤنٹ کمیٹی (پی اے سی) چیئرمین کے عہدے سے مستعفی ہونے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں کورونا وائرس کو چھوڑ کر کوئی دوسرا سب سے زیادہ اہم اور سنگین موضوع نہیں ہے جبکہ میٹنگ کے دوران کورونا کے موضوع پر بحث ہونی چاہئے کیونکہ یہ ایک صحیح پلیٹ فارم ہے۔

کانگریسی رہنما کا کہنا ہے کہ جس کمیٹی میں چئیرمین کو اپنی بات رکھنے کی اجازت نہ ملے تو وہاں رہنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اس لیے میں اس کمیٹی سے خود کو الگ کرنے کے بارے میں سوچ رہا ہوں اور آگے کیا ہو گا اس کے بارے میں واضح طور پر کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن پارٹی کے رہنما کو پبلک اکاؤنٹ کمیٹی (پی اے سی ) کا چیئرمین بنایا جاتا ہے لیکن لوک سبھا میں کسی بھی سیاسی جماعت کو حزب اختلاف کی حیثیت حاصل نہیں ہو سکی جس کے اپوزیشن میں سب سے بڑی پارٹی کے طور پر کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری کو پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details