اردو

urdu

ETV Bharat / city

آسمانی بجلی سے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ابھیشک بنرجی کی ملاقات - ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکرٹری

ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکرٹری ابھیشک بنرجی نے مرشدآباد کے دورے کے دوران آسمانی بجلی کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

West Bengal
West Bengal

By

Published : Jun 9, 2021, 7:58 PM IST

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکرٹری ابھیشک بنرجی نے مرشدآباد کا دورہ کیا اور آسمانی بجلی کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کی. اہل خانہ سے ملاقات کرنے کے بعد ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکرٹری ابھیشک بنرجی نے کہا کہ ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت کی جانب سے تمام تر مدد کی جائے گی۔

انہوں نے کہا ‘ترنمول کانگریس صرف ووٹ کی سیاست نہیں کرتی ہے. لوگوں کے دکھ درد میں شریک ہوتی ہے. اسی وجہ سے ممتابنرجی مسلسل تیسری مرتبہ اقتدار میں آئی. اہل خانہ سے سے ہمدردی ہے اور انہیں معاوضہ کے ساتھ ساتھ مفت راشن بھی دیا جائے گا. ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کو اس کی ذمہ داری سونپی گئی ہے’.

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں گزشتہ سوموار کی رات موسلادھار بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ہگلی ضلع میں 11 افراد ،مرشدآباد ضلع کے رگھوناتھ پور میں نو افراد، مشرقی مدنی پور ضلع کے چندرکونا میں دو اور ندیا ضلع میں ایک کی موت ہوئی ہے.

گزشتہ روز اتوار کو درگاپور میں آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے. اس واقعے میں چار لوگوں کی موت ہوئی ہے تھی. مغربی بنگال میں گزشتہ 10 دنوں کے دوران آسمانی بجلی سے اب تک 37 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں.

ABOUT THE AUTHOR

...view details