ریاست مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان دل بدل کا کھیل جاری ہے۔
حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ارکان اسمبلی اور رکن پارلیمان سمیت دیگر اعلیٰ رہنماؤں کے پارٹی چھوڑ کر جانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
دوسری طرف بی بی جے کو بھی دل بدل کے کھیل میں بھاری نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کے بھی کئی رہنما ترنمول کانگریس میں شامل ہوئے ہیں۔
ریاست میں جاری دل بدل کے کھیل کے پیش نظر ترنمول کانگریس اور بی جے پی کی شدید نکتہ چینی حزب اختلاف کے رہنما عبدالمنان نے کہا کہ ریاست میں سیاسی اتھل پتھل کی ذمہ دار حکمراں جماعت ترنمول کانگریس ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے برسوں پہلے جو کھیل شروع کیا تھا، بی جے پی اسی کے سہارے اقتدار میں آنے کی کوشش کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے ہی کانگریس کے ارکان اسمبلی کو پارٹی سے استعفیٰ دلوا کر ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی۔
ممتا بنرجی کو اقتدار جانے کا خوف ستانے لگا کانگریس چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہونے والوں میں سے ایک کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے مئیر تھیں۔
کانگریس کے رہنما عبدالمنان نے کہا کہ ترنمول کانگریس کو بکھرتے ہوئے دکھ کر پارٹی کی سربراہ ممتا بنرجی اور ان کے بھتیجے حیران و پریشان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان دونوں کو اقتدار سے ہاتھ دھونے کا خوف ستانے لگا ہے اور اس کھیل میں ترنمول کانگریس کو نقصان ہوسکتا ہے،کیونکہ ان کے پاس لوگوں کی حمایت کم ہوتی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جہاں تک بی جے پی کا سوال ہے تو ان کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہنا ہے کیوںکہ اس پارٹی کو کنٹرول کرنے والے ہیں۔